اہم پیغامات
- ماں کا پہلا پیلا گاڑھا دودھ بچے کو لازمی پیدائش کے پہلے گھنٹے کے اندر دیں کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور اور بچے کے لئے بہتر ہے ۔
- بچے کو اس وقت ماں کا دودھ دیں جب وہ اس کا تقاضا کرے، یعنی جب بھی اسے دودھ کی ضرورت ہو، یہاں تک کہ رات کے وقت بھی ۔
- ایک معاون کا انتظام کریں جو بچے کو دودھ پلانے میں ماں کی مدد کرے۔
- پیدائش کے بعد چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلائیں اور کچھ نہ دیں ، یہاں تک کہ پانی بھی نہیں۔
- ماں کا دودھ بچوں کو کئی بیماریوں سے بچاتا ہے ۔
- اچھا کھائیں اور خوب پانی پییں تاکہ دودھ کا بہاؤ بہتر ہو اور بچہ مطمئن اور سیر رہے۔
- بچے کو دودھ پلاتے وقت ، بچے کی آنکھوں میں دیکھیں اور اسے دیکھ کر مسکرائیں ، اس سےباتیں کریں یا پھر اس کے لئے گنگنائیں۔ اس سے بچے کی ذہنی نشو و نما ہوگی اور آپ کا اپنے بچے سے تعلق استوار ہوگا۔
- دودھ پلاتے وقت اپنے بچے کو دیکھنے، سننے، سونگھنے، حرکتیں کرنے اور چھونے کے مواقع فراہم کریں۔
- رنگا رنگ چیزوں کو آہستہ سے اپنے بچے کے سامنے حرکت دیں اور اپنے بچے کو انہیں دیکھنے اور پکڑنے کی کوشش کرنے دیں۔ نمونے کے کھلونے: جھنجھنا، بڑا کڑا یا پھر باجا۔