سرگرمی ۱
- شرکأ کو 4 گروپس میں تقسیم کریں اور ان سوالات پر غور کریں:
- پیدائش کے فوراً بعد بچے کے لئے بہترین غذا کیا ہوسکتی ہے؟
- مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلانا کب شروع کریں؟
- کیا مائیں اپنے نومولود کو پہلا پیلا گاڑھا دودھ (colostrum) پلاتی ہیں ؟ اگر نہیں، تو اس کی وجہ کیا ہے؟
- کیا آپ ’ماں کے دودھ سے فوری آغاز‘ اور ’صرف ماں کے دودھ‘ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں؟
- ’صرف ماں کا دودھ‘ کے اقدام کے بارے میں آپ کا کیا مشاہدہ ہے؟
- شرکأ سے کہیں کہ وہ اپنے جوابات چارٹ پر لکھیں۔
- سلائیڈز کی مدد سے بتائیں کہ ’ماں کے دودھ سے فوری آغاز (early initiation)‘ اور ’صرف ماں کا دودھ (exclusive breastfeeding)‘ سے کیا مُراد ہے؟
سلائیڈ 1: ماں کے دودھ سے فوری شروعات
- بچے کو ضروری حرارت فراہم کرتا ہے۔
- ماں اور بچے کے درمیان تعلق پیدا کرتا ہے۔
- دودھ کا بچے کے معدے میں داخلہ آسان بناتا ہے۔
- ماں کی چھاتیوں سے خارج ہونے والا ابتدائی گاڑھا مادہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جس سے بچوں کو ہر حال میں فائدہ پہنچانا چاہیے۔
- بچے کے لئے ماں کا دودھ پینے کا عمل آسان بناتا ہے۔
- دودھ کی مقدار میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
- صحت مند وزن حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے اور ذہنی نشو و نما کا باعث بنتا ہے۔
سلائیڈ 2: فوری طور پر ماں کا دودھ شروع کرانے میں رکاوٹیں:
- مقامی روایات۔
- ماں اور خاندان یہ سمجھتا ہے کہ ماں کا دودھ کم ہے۔
- آپریشن سے بچے کا پیدا ہونا۔
- خاندان کی حمایت نہ ہونا۔
- ماں کا دودھ دینے کے غلط طریقے۔
سلائیڈ 3: لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کی رہنمائی
- ماں اور خاندان کی رہنمائی کریں۔
- خاندان کی حمایت کا حصولو یقینی بنائیں۔
- خاندان کے کسی رکن کو مدد گار کے طور پر منتخب کرکے رکھیں۔
- ماں کا دودھ دینے کے درست طریقے کے سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔
سلائیڈ 4: صرف ماں کے دودھ کی اہمیت
- پہلے 6 ماہ تک صرف ماں کا دودھ۔
- کوئی دوسرا سیال نہیں، حتیٰ کہ پانی بھی نہیں۔
- فیڈر اور گائے کے دودھ کا کھلا انکار۔
- ماں اور بچے دونوں کے لئے بہتر۔
- تمام ضروری غذائیت فراہم کرتا ہے۔
- کم خرچ اور بہتر، خاندانی معیشت کےلیے اسودمند ہے۔
سلائیڈ 5: رکاوٹیں/غلط فہمیاں
- پہلا بچہ،
- ناکافی دودھ،
- پانی ضروری ہے،
- حمل،
- خاندان کے اثرات،
- کاموں کے بوجھ تلے دبی ماں،
- کام کرنے والی مائیں۔