سرگرمی ۲
- اچھی طرح غور و فکر کے بعد، رول پلے کے لئے تیاری کریں۔ تربیت کار وقت کو دیکھتے ہوئے ایک یا دو رول پلے کرا سکتا ہے۔
- رول پلے کے بعد، رول پلے میں شرکت کرنے والے شرکأ کی تعریف کریں۔
- پہلےشرکأ سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیں پھر ان کے خیالات کے بارے میں پوچھیں۔
- شرکأ کے خیالات غور سے سنیں اور نکات چارٹ پر تحریر کریں۔
- شرکأ کو اپنا تجزیہ بتائیں کہ کیا اچھا اور کہاں بہتری کی گنجائش موجود تھی۔
- رول پلے کا خلاصہ پیش کریں اور اگر شرکاء سوالات کریں تو ان کے جواب دیں۔
منظر نامہ: ایک کمزور ماں جس پر گھر کے کام کاج کا بوجھ ہے۔ یہ ماں اپنے بچے کو فارمولا دودھ پلانا چاہتی ہے کیونکہ وہ یہ سوچتی ہے کہ اس کا دودھ بچے کے لئے کافی نہیں ہے۔
پہلا قدم: تربیت کار گروپ کو منظر نامے کے بارے میں تفصیل بتائے۔
دوسرا قدم: تربیت کار شرکأ میں سے تین کا انتخاب کرے اور تین کردار (ماں، ساس اور صحت کی کارکن/سماجی کارکن) کا کردار ادا کرنے کو کہیں۔ اس رول پلے میں صحت کی کارکن/سماجی کارکن نے ساس اور بہو دونوں کو قائل کرنا ہے کہ ماں کا دودھ فوری شروع کرا دیا جائے اور چھ ماہ تک کو ماں کے دودھ کے علاوہ کچھ نہیں دینا چاہیے۔
تیسرا قدم: تربیت کار شرکأ کو رول پلے کے دوران مشاورتی کارڈز استعمال کرنے کا کہے۔ صحت کی کارکن/سماجی کارکن کا کردار ادا کرنے والی مثبت رویے کا اظہار کرے، ظاہر کرے کہ وہ خاندان کا خیال رکھتی ہے اور خاندان/دیکھ بال کرنے والوں کی بات غور سے سننے کے ساتھ ساتھ مشاورت کے اصولوں پر عمل کرے۔