key messages.png

اہم پیغامات

  • میاں بیوی کے درمیان گفتگو مسائل کے حل کے داخلی دروازے کا کردار ادا کرتی ہے۔ اس سے دونوں شریکِ حیات ایک دوسرے کی ضروریات سمجھ سکتے ہیں؛ نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی ضروریات اور یہ ضروریات سمجھنے سے صحت مند ازدواجی ماحول بنانے میں مدد ملتی ہے۔
  • وہ میاں بیوی جو روزمرہ بنیادوں پر ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں وہ:
    • اپنے خاندان کی بہتر منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔
    • ایک دوسرے کی ضروریات کا خیال رکھ سکتے ہیں۔
    • پیدائش میں وقفے کرسکتے ہیں۔
    • اپنے بچوں کی صحت، نشو و نما اور تعلیم کا بہتر خیال رکھ سکتے ہیں۔
    • اپنے بچوں کو بہتر مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔
  • میاں بیوی کے درمیان گفتگو کا نہ ہونا تنازعات کو جنم دیتا ہے اور باہمی رشتے کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ وہ میاں بیوی جو روز مرہ کے مسائل پر بات نہیں کرتے باہمی افہام و تفہیم اور تعلقات کی گہرائی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس کے منفی اثرات نہ صرف میاں بیوی پر پڑتے ہیں بلکہ ان کے بچے بھی متاثر ہوتے ہیں۔
پیچھے