سرگرمی ۱: خاندان کی دیکھ بھال کے اہم اقدامات

  • شرکأ کو خوش آمدید کہیں اور ان میں سے کسی ایک سے کہیں کہ گذشتہ سیشن میں پیش کئے گئے نکات میں سے اہم نکات کا خلاصہ پیش کرے۔ شرکأ کی حوصله افزائی کریں تاکہ وہ اہم نکات دوہرانے میں کامیاب ہوجائیں۔
  • شرکأ سے میاں بیوی کے درمیان بات چیت کی اہمیت کے بارے میں پوچھیں۔
  • شرکأ کی بات چیت کے نکات چارٹ پر تحریر کریں اور انہیں بتائیں کہ آج ہم میاں بیوی کے درمیان موثر گفتگو کی اہمیت پر بات کریں گے۔
  • سلائیڈز کی مدد سے اہم نکات پر بات کریں۔
MicrosoftTeams-image (1).png
Slides.png

سلائیڈ 1: ایک دوسرے کی ضروریات کو سمجھنا

  • صحت مند تعلقات کے لئے انتہائی اہم ہیں۔
  • میاں بیوی کے تعلق کو مضبوط کرتا ہے۔
  • بچے کی بہترین نشو و نما کے لیے درکار ماحول کی موثر منصوبہ بندی میں مدد کرتا ہے۔

سلائیڈ 2: گفتگو کردار اور ذمہ داریاں واضح کرتی ہے۔

  • میاں بیوی کی مساوی شراکت
  • بچے کی پیدائش کے لیے تیاری میں مدد
  • پیدائش سے قبل اور بعد کی دیکھ بھال
  • بچے کی پرورش
  • پیدائش میں وقفہ

سلائیڈ 3: گفتگو کا خلاء اور اس کی وجوہات:

  • شعور کی کمی
  • ثقافتی رواج
  • شرمیلا پن/ ممانعت
  • شوہر کے پاس وقت نہیں ہوتا
MicrosoftTeams-image (8).png

اب شرکأ سے ان کے عمومی مشاہدے کے بارے میں دریافت کریں۔

  1. کیا ہمارے معاشرے میں بیویاں خاندانی مسائل کے بارے میں بات چیت کرتی ہیں؟ اگر شرکأ اس سوال کا جواب نفی میں دیں تو ان سے وجہ دریافت کریں۔
  2. شرکأ کی بتائی گئی وجوہات غور سے سنیں۔ اگر وہ ثقافتی اقدار یا شرمیلے پن کی بات کریں یا پھر وقت کی کمی کی بات کریں تو ان سے پوچھیں کہ ہم یہ مسائل کیسے حل کرسکتے ہیں؟ کوشش کریں کہ شرکأ زیادہ سے زیادہ حل سامنے لائیں اور ایسا کرنے کے لئے انہیں سوچنے کا بھرپور موقع دیں۔
  3. میاں بیوی کی گفتگو کے درمیان تمام رکاوٹیں اور ان کے حل چارٹ پر تحریر کریں۔
MicrosoftTeams-image (1).png
آگے