اہم پیغامات
- حفاظتی ٹیکے/ویکسین بچوں کو موذی بیماریوں سے بچاتی ہے اور بچوں کی بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت کو تقویت دیتی ہے۔ یہ بچوں کی صحت اور بھرپور نشو و نما کی بھی ضمانت دیتی ہے۔
- ایک بچے کو 15 ماہ تک حفاظتی ٹیکے/ویکسین کی 6 خوراکیں دینے کی ضرورت ہے۔
- اضافی حفاظتی ٹیکے/ویکسین اگلے مراحل پر دی جاسکتی ہے۔
- ویکسین بچوں کو بیماریوں سے بچانے کا سب سے سستا طریقہ ہے۔
- ہر بچے کو ویکسین لینی چاہیے اور اپنا ویکسین کا کورس مکمل کرنا چاہیے۔
- والدین اور خاندان کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے بچوں نے ویکسین کی مدد سے بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرلی ہے۔
- بچے سے بات چیت کرکے اسے اپنے ساتھ مشغول کریں۔ ویکسین لینے کے بعد بچے کے رونے کی صورت میں اس کے ساتھ کھیلیں یا پھر اسے کسی کھلونے سے بہلائیں۔
- بچوں میں بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے لئے دو قسم کی ویکسین ہیں: انجیکشن کے ذریعے لگائی جانے والی یا پھر منہ کے راستے پلائی جانے والی۔ بچوں کے لئے ویکسین کا شیڈول یہ ہے: