اہم پیغامات
- والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے عام بیماریوں کا علاج گھر پر کرسکتے ہیں اور مریض کے روبہ صحت ہونے کی نگرانی کرسکتے ہیں۔
- حاملہ خواتین اور بچے ایسی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں جن کا گھر میں علاج نہ ہوسکتا ہو۔
- ایک بچے کو بیماری کے دوران خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی۔
- جب بچہ دودھ نہ پی رہا ہو، یا کھانا نہ کھارہا ہو، یا پھر کمزور دکھائی دینے لگے تو اس بات کا امکان موجود ہے بچہ بیمار ہوچکا ہے۔
- والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کو یہ جاننے کی کوشش کرنی چاہیے کہ بچہ کیوں کچھ نہیں کھا رہا اور کھانے پینے کی سرگرمیوں میں دل چسپی کیوں نہیں لے رہا۔
- بچے کی صحت پر گہری نظر رکھنا اور اسے بروقت گھریلو علاج فراہم کرنا ضروری ہے
- ہنگامی صورتِ حال میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
- بیماریوں کی عام علامات درج ذیل ہیں:
- تیز بخار
- بھوک اڑ جانا
- پسینہ بہنا
- مسلسل کھانسی یا سانس لینے میں دشواری
- قے
- دست
- غیر ضروری رونا