سرگرمی ۱

  • شرکأ کو گروپس میں تقسیم کریں اور انہیں درج ذیل سوالات کے جوابات پر سوچ و بچار کرنے اور لکھنے کو کہیں:
    • بچوں کو کس قسم کی بیماریاں اور عارضے لاحق ہوتے ہیں؟
    • بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے بیماری کی صورت میں انہیں کہاں لے کر جاتے ہیں؟
    • ایک بیمار بچے کو صحت کے مرکز یا ہسپتال کب لے کر جانا چاہیے؟
    • بچے کو نمونیہ یا دست لگ جانے کی شکایت کی صورت میں اسے گھر پر کیا دیا جاسکتا ہے؟
    • خاندان بیمار بچے کی کیسے دیکھ بھال کرے؟
  • شرکأ سے کہیں کہ وہ چارٹ پر لکھے ہوئے نکات پیش کریں۔
  • ان سے کہیں وہ ان مسائل کے حل پر سوچ و بچار کریں اور اپنے حل سب کے سامنے پیش کریں۔
  • اس سرگرمی کے بعد، شرکأ کو رول پلے کے لئے تیار کریں۔
  • سلائیڈز کی مدد سے پیش کردہ اہم نکات کا خلاصہ پیش کریں۔
MicrosoftTeams-image (1).png
Slides.png

سلائیڈ 1: ماں اور بچے کا گھر پر علاج اگر وہ ان بیماریوں کا شکار ہوں:

  • کھانسی
  • بخار
  • سانس کا مسئلہ
  • دست

سلائیڈ 2: بیمار بچے کے لئے ضروریات

  • بچوں کو بیماری سے زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
  • صحت و صفائی کے اصولوں پر عمل کریں۔
  • بچے کو بار بار ماں کا دودھ پلائیں۔
  • مختلف متحرک سرگرمیوں میں مصروف رکھنا۔۔
  • داکٹر سے رجوع کریں۔
  • علامات کی بروقت شناخت کریں۔

سلائیڈ 3: چھوٹے غذائی عناصر اور کیڑوں کا خاتمہ

  • سال میں دو بار کیڑوں سے پاک کریں۔
  • ماں اور بچہ دونوں کے لئے اضافی غذا۔

سلائیڈ 4: صحت کی کارکن اور کمیونٹی/سماجی کارکن کا کردار

  • خاندان سے بات کریں۔
  • درجہ حرارت چیک کرنا سکھائیں۔
  • او آر ایس (O.R.S) بنانا سکھائیں۔
آگے