اقدام 14: تحریک اور کھیل
بچیوں اور بچوں کی جسمانی اور نفسیاتی ضروریات پوری کرنے، اور ان کی سماجی نشوونما کے لیے ان سے بات چیت کریں، ان کے کھیل کود میں حصہ لیں اور ان کو سازگار مثبت ماحول فراہم کریں۔
اس سیشن کے اختتام پر شرکأ اس قابل ہونگے کہ وہ:
- بچوں کی نشو و نما کے پانچ اہم جُز یعنی جسمانی، ذہنی، لسانی، سماجی اور جذباتی رحجان کو سمجھ سکیں۔
- ان سرگرمیوں کی نشاندہی کریں جو مختلف پہلوؤں میں نشو و نما کا باعث بنتی ہیں اور کسی خاص میدان کی نشو و نما کے لئے والدین کو کیا کرنا چاہیے۔
- بچوں کے ساتھ رہتے ہوئے تحریک اور کھیل کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔
- اس بات کی وضاحت کرسکیں کہ والدین اور بچے کی دیکھ بھال کرنے والوں کو بچوں کو کیسے جوابی تاثرات دینے چاہیں۔
- چھوٹے اور بڑے بچوں کے ساتھ کھیلنے کی مہارتیں سیکھ سکیں گے۔
پریزینٹیشن، رول پلے، گفتگو
پاور پوائنٹ سلائیڈ، ہینڈ آؤٹس ، چارٹ اور مارکر
ایک گھنٹہ