اہم پیغامات
- اپنے بچے کی آوازوں اور دلچسپوں پر کا جواب دیں۔ بچے کو اس کے نام سے پکاریں اور آپ دیکھیں گے کہ آپ کا بچہ بھی جوابی ردِ عمل ظاہر کرے گا۔
- بولنے پر اپنے بچے کی حوصلہ افزائی کریں اور اس کے سوالات کے جواب دیں۔
- اپنے بچے کو کہانیاں سنائیں، گیت سنائیں اور اس کے ساتھ کھیلیں۔ کتابوں یا تصاویر کے بارے میں بات کریں۔ کھلونوں کی مثال: تصویری کتاب۔
- اپنے بچے کو گنتی کرنے، نام لینے اور چیزوں کا آپس میں تقابل کرنے پر اس کی حوصلہ افزائی کریں۔ اپنے بچے کے لئے سادہ کھلونے بنائیں۔ مثال کے طور پر مختلف رنگوں اور شکلوں کی چیزیں جسے بچے نے ترتیب دینا ہو، چھڑی اور تختہ سیاہ یا وائٹ بوڑد، معمے (پزل)۔
- اپنے بچے کو محفوظ گھریلو اشیا دیں تاکہ وہ انہیں سنبھال سکے، پٹخ سکے یا گرا سکے۔ مثال کے طور پر ڈھکن والے ڈبے ، دھات کا برتن اور چمچ۔
- اپنے بچے کی بولنے میں مدد کریں۔ دکھائیں اور فطرت، تصاویر اور چیزوں کے بارے میں بات کرے۔
- جب بچے بچوں کی ابتدائی نشو و نما سے متعلق کوئی سرگرمی کریں ، ان کی جامع نشو و نما پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
- باپ کو بچوں کے ساتھ کھیلنے میں بنیادی کردار ادا کرنا چاہیے، انہیں باہر کھیلنے کے لئے لے کر جانا چاہیے اور ان کی ضروریات پوری کرنی چاہیں۔
- دادا ، دادی اور نانا، نانی بھی بچوں کے ساتھ کھیل وغیرہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔