سرگرمی ۲
- شرکأ کو بتائیں کہ پہلے دن کے اختتام پر انہیں ایک کام دیا جائے گا جو انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ مل کر گھر پر کرنا ہے۔
- شرکأ سے کہیں وہ روایتی اور مقامی کھیلوں کی شناخت کریں جن کی مدد سے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے بچوں کو مشغول رکھ سکتے ہیں۔ (شرکأ کو یہ ہوم ورک کے طور پر دیں تاکہ شرکأ گھر جاکر بچوں کے ساتھ ہوم ورک کر سکیں۔)
- بچے جن کی عمر 0-6 ماہ، 6-24 ماہ، 2-3 سال، 4-6 سال ہو, کھیل کا نام، کھیل کے لئے درکار اشیاء۔
- بچوں کے روایتی کھیل اور لوری کی شناخت کریں۔
- ہر گروپ (چھوٹے بچے، پاؤں پاؤں چلنے والے بچے، بڑے بچے) بچوں کے لئے رنگوں اور گھر میں موجود چیزوں کی مدد سے کھیل تیار کریں۔
- شرکأ سے کہیں کہ ہر ایک کو گھر پر موجود محفوظ مواد کی مدد سے کھلونا بنانے کا موقع ملے گا۔
- مختلف قسم کے کھلونے اور مواد کے ساتھ محفوظ رہنے پر بات کریں۔
- آخر میں سیشن کا خلاصہ پیش کریں۔