سرگرمی ۳

key messages.png
  • ہر گروپ میں چار شرکأ کو رکھتے ہوئے چار گروپ بنائیں۔ ہر گروپ کو ایک کھلونا دیں اور ان سے پوچھیں کہ انہیں کس طرح کھیل اور تحریک کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے؟
  • پوچھیں کہ ایک بچہ ان کھلونوں اور برتنوں سے کیا سیکھ سکتا ہے؟
  • ہر گروپ کو باری باری بلائیں اور ان سے کھلونے کے استعمال کے بارے میں پوچھیں۔
  • آخر میں اپنے نکات شامل کریں۔
  • وضاحت کریں کہ سادہ کھلونوں کو استعمال کرنے کی سرگرمی ان کی تخلیقی سوچ کو متحرک کرنے میں مدد دے گی اور اس طرح وہ خاندان اور ماں کو اچھی طرح قائل کرپائیں گی۔
Roleplay.png

منظرنامہ: ایک خاندان ہے جو یہ سوچتا ہے کہ ایک بچہ پانچ سال سے پہلے کچھ نہیں سیکھ سکتا۔ اس کے علاوہ اس خاندان میں بچے سے کھیلنے کے لئے کسی کے پاس بھی وقت نہیں ہے۔ باپ ہر وقت غیر حاضر ہوتا ہے، ماں گھر کے کام کاج میں مصروف ہوتی ہے۔ بچے کی دیکھ بھال دادی کرتی ہے مگر وہ سوچتی ہے کہ اب وہ اتنی بوڑھی ہوچکی ہے کہ بچے کے ساتھ نہیں کھیل سکتی۔

MicrosoftTeams-image (1).png
Steps.png

پہلا قدم: تربیت کار شرکأ کو منظرنامے کے بارے میں تفصیل سے بتائے۔

دوسرا قدم: اس کے بعد تربیت کار گروپ سے چار شرکأ کا انتخاب کرے۔ ان میں سے ایک باپ کا کردار ادا کرے، دوسرا ماں کا، تیسرا دادی کا اور چوتھا صحت کی کارکن اور کمیونٹی/سماجی کارکن کا جس نے خاندان کو قائل کرنا ہو۔

تیسرا قدم: تربیت کار شرکأ کو رول پلے کے دوران مشاورتی کارڈز استعمال کرنے کا بتائے۔ اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ شرکأ میں سے وہ جو صحت کی کارکن اور کمیونٹی/سماجی کارکن کا کردار ادا کرر رہے ہو وہ تمام متعلقہ نکات پر بات کرے، مثبت رویہ ظاہر کرے، خاندان کے لئے ہمدردی کا اظہار کرے اور حوصلہ افزائی کرے۔ والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کے ذمہ داران کی بات غور سے سنے اور مشاورت کے اصولوں کا عملی مظاہرہ کرے۔

MicrosoftTeams-image (8).png
  • رول پلے کے بعد حصہ لینے والے شرکأ کی کاوشوں کو سراہیں۔
  • ان سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیں، خاص طور پر صحت کی کارکن اور کمیونٹی/سماجی کارکن کا کردار ادا کرنے والوں سے:
    • کیا وہ خاندان کو قائل کرنے میں کامیاب رہیں؟
    • کیا انہوں نے مشاوتی کارڈز کا بھرپور استعمال کیا؟
    • انہوں نے کیا اچھا کیا اور کیا مختلف انداز میں کیا جاسکتا تھا؟
    • ان کی آرا کو غور سے سنیں۔
  • اب شرکأ سے ان کے خیالات پوچھیں۔
  • ان کے خیالات غور سے سنیں اور اہم نکات چارٹ پر تحریر کریں۔ اپنے نکات بھی تحریر کریں اور شرکأ کو بتائیں کہ یہ رول پلے کیسے اس سے بہتر انداز میں کیا جاسکتا تھا۔
  • اہم نکات کو دہرا کر بات چیت کا خاتمہ کریں۔
پیچھے آگے