اہم پیغامات
مرد اس طرح ایک فعال کردار ادا کرسکتے ہیں:
- اپنی بیوی کو دورانِ حمل باقاعدہ چیک اپ کے لئے لے جاکر۔
- اس بات کو یقینی بناکر کہ بچے کی پیدائش کی پوری طرح تیاری کرلی گئی ہے۔
- بیوی کو حمل ، بچے کی پیدائش اور بچے کی پرورش کے دوران جذباتی مدد فراہم کرکے۔
- آنے والے بچے کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بناکر۔
- اس بات کو یقینی بناکر کہ دورانِ حمل بیوی کو بہتر اور کافی حد تک خوراک میسر ہے۔
- مردوں کو چاہیے کہ وہ دودھ پلاتے وقت ماں کی مدد کرے، بچے/بچی کے ساتھ کھیلے اور بچوں کو اپنے ساتھ مشغول کرے۔