سرگرمی ۱

شرکأ کو چار گروپس میں تقسیم کریں اور ہر گروپ کے ذمے ایک کام لگائیں۔

  • ہاتھ دھونے کے ضروری مواقع وی۔آئی۔پی۔پی کارڈز پر تحریر کریں۔
  • لوگوں کے ہاتھ دھونے، حفظانِ صحت اور صحت و صفائی کے اصول اپنانے کی راہ میں کونسی رکاوٹیں حائل ہیں؟
  • پانی کو صاف رکھنے اور اس کے استعمال کے بارے میں لکھیں۔
  • شرکأ سے کہیں کہ وہ اپنے خیالات پیش کریں۔
  • نیچے پیش کی جانے والی سلائیڈز کی مدد سے اہم نکات کا خلاصہ کریں۔
  • شرکأ اگر سوال پوچھیں تو ان کا جواب دیں۔
MicrosoftTeams-image (1).png
Slides.png

سلائیڈ 1: ہاتھ دھونے کے مواقع

  • کھاتے وقت یا بچے کو کھلاتے وقت، پانی اور صابن سے باقاعدہ ہاتھ دھوئیں۔
  • بیت الخلاء استعمال کرنے کے بعد یا پاخانہ صاف کرنے کے بعد۔
  • بچے کو کھلانے سے پہلے اور کھلانے کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں۔

سلائیڈ 2: حفظانِ صحت کے انتظامات کی اہمیت

  • بچے کے پاخانہ بیت الخلاء میں ضائع کریں۔
  • بیت الخلاء استعمال کریں اور اسے ہمیشہ صاف رکھیں۔
  • والدین بچے کی بیت الخلاء استعمال کرنے کے سلسلے میں مدد کریں اور انہیں استعمال کرنا سکھائیں۔
  • خاندان گھر اور اردگرد کا ماحول صاف رکھیں۔

سلائیڈ 3:

  • ہاتھ دھونے اور پینے کے لئے صاف پانی استعمال کریں۔
  • پانی کو محفوظ بنانے کے لئے اسے ابالیں، کلورائن یا شمسی ٹریٹمنٹ کا طریقہ اپنائیں۔
  • پینے کے پانے کو ڈھانپ کر رکھیں اور صاف برتن سے استعمال کے لئے نکالیں۔

سلائیڈ 4: رہنما بنیں

  • ہاتھ دھونے کے صحیح طریقے سکھا کر لوگوں کی رہنمائی کریں۔
آگے