تربیت کار کے لئے نوٹ
- ہاتھ دھونا صحت مند اقدامات میں سے پہلا قدم ہے۔ درست انداز میں صابن سے ہاتھ دھونے سے جراثیموں کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے۔
- کھانے ، کھانا کھلانے ، بیت الخلا استعمال کرنے اور بچے کا پاخانہ ضائع کرنے کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھونا ضروری ہے۔
- گھر کو صاف رکھنے اور صحت و صفائی کا انتظام رکھنے سے اسہال یعنی دستوں کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے جو کہ چھوٹے بچوں کی ایک عام بیماری ہے۔
- چھوٹے بچے اکثر اپنے ہاتھ منہ میں ڈال دیتے ہیں اس لئے ان کے باقاعدگی سے ہاتھ دھونا ضروری ہے۔
- ہمیشہ صاف پانی پئیں اور پانی کے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔