اہم پیغامات
- والدین اور دیکھ بھال کرنے کے ذمہ داران بچے کی نشو و نما کی قریب سے نگرانی کریں۔
- جب بچے کا وزن کیا جاتا ہے تو اسے گراف پر پلاٹ کرنا چاہیے۔
- اگر بچہ نشو و نما کے آثار نہ دکھا رہا ہوتو والدین کو چاہیے کہ وہ صحت کے مرکز یا ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
- بچے کے ساتھ کھیلیں۔ اس سے نشو و نمو بہتر ہوتی ہے اور نشو و نما کی کمی دُور ہوتی ہے۔ بچے کو گانے اور رقص کرنے کی آزادی دیں ، اس طرح بچے ردھم اور باقاعدہ حرکت کا شعور حاصل کرتے ہیں۔
- ہاتھوں سے تالی بجائیں اور مسکرائیں تاکہ بچے کو یہ پتہ چل سکے کہ آپ اس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ تحریک دینے اور بچے کی معذوری پر توجہ دینے کا ایک اچھا عمل ہے۔ اگر بچہ کوئی براہ راست جواب نہ بھی دے پھر بھی والدین اور دیکھ بھال کرنے والے تحریک دینے کا عمل جاری رکھیں۔
- بچے کو گھر میں بند نہ کریں۔ بچے کو باہر سیر کے لئے لے کر جائیں تاکہ اسے تکلیف کا احساس نہ ہو۔ بچے کو سیکھنے کا موقع دیں ۔ اس کی مدد کریں اور اس پر وقت لگائیں۔