سرگرمی ۱
- شرکأ سے پوچھیں کہ وہ بچوں کی نشو و نما کی نگرانی اور اس کی اہمیت کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
- جوابات چارٹس پر تحریر کریں۔
- سلائیڈز کی مدد سے نشو و نما کی نگرانی اور اس کے سنگ ِمیل کے بارے میں بتائیں۔
سلائیڈ 1: باخبر رہیں
- بچے کے قد اور وزن کی باقاعدہ نگرانی کریں۔
- ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
- فہم پذیر ماحول فراہم کریں۔
- اپنے بچے کی ضروریات پر جوابی اقدامات اٹھائیں۔
سلائیڈ 2: نشو و نما کی نگرانی کی راہ میں رکاوٹیں:
- شعور کی کمی۔
- ڈاکٹر کی غیر ذمہ داری۔
- گھر کے کام کاج۔
سلائیڈ 3: نشو و نما میں تاخیر اور معذوریاں
- سنگ میل کا علم رکھیں۔
- بچے سے محبت کریں، اس کا احترام کریں۔
- ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
- بچے کو سیکھنے اور تحریک پیدا کرنے کی سرگرمیوں میں مشغول کریں۔
سلائیڈ 4: صحت کی کارکن اور کمیونٹی/سماجی کارکن مدد کے لئے تیار ہیں:
- خاندان اور ماں سے بات کریں۔
- قد اور وزن ماپنے کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کریں۔