پانچ سے آٹھ سال
بچے اس مرحلے پر کیا کرسکتے ہیں؟
- لوگوں اور دنیا کے بارے میں تجسس پیدا ہوجاتا ہے کہ دنیا کیسے کام کرتی ہے۔
- نمبروں، حروف، پڑھنے اور لکھنے میں دل چسپی بڑھ جاتی ہے۔
- الفاظ کے استعمال اور جذبات کے اظہار کے سلسلے میں زیادہ اعتماد پیدا ہوجاتا ہے۔
- باہمی تعاون سے کھیلنے لگتے ہیں۔
- چیزوں کی حتمی شکل میں دل چسپی لینے لگتے ہیں۔
حساس اور مددگار دیکھ بھال کے علاوہ بچے کی ضروریات کیا ہیں؟
- گذشتہ برسوں میں صحت مند نشو ونما کے ساتھ اس عمر کے بچوں کو ان مواقع کی ضرورت ہوتی ہے:
- پڑھنا، نمبرز
- مسائل کا حل تلاش کرنے میں دل چسپی
- ٹیم ورک کی مشق
- ذاتی کارکردگی اور مہارت کا شعور
- سوال کرنے اور مشاہدے کی مشق
- زندگی کی بنیادی مہارتوں کا حصول
- بنیادی تعلیم کا حصول اور سکول کے پہلے دن اور سکول کی تقریبات والدین کی حمایت اور حوصلہ افزائی