پیدائش سے تین ماہ تک
بچے اس مرحلے پر کیا کرسکتے ہیں؟
- نومولود رونے کی مدد سے بات کرتا ہے اور 8-12 انچ کے فاصلے تک دیکھ سکتا ہے۔
 - مسکرانا شروع کردیتا ہے، لوگوں اور چیزوں کو آنکھوں سے تلاش کرتا ہے۔
 - شوخ رنگوں اور چہروں کو ترجیح دیتا ہے۔
 - آوازوں پر توجہ دیتا ہے۔
 - آنکھ ملانے کی کوشش کرتا ہے، آوازوں کی نقلیں اتارتا ہے اور ہاتھوں کو کھولتا بند کرتا ہے۔
 - اپنے ہاتھوں اور پاؤں سے واقف ہوتا ہے تو انہیں منہ میں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔
 
حساس اور مددگار دیکھ بھال کے علاوہ بچے کی ضروریات کیا ہیں؟
- جسمانی و مادی خطرات سے بچائیں
 - صرف ماں کا دودھ۔
- اگر فیڈ کیا جارہا ہے تو مناسب غذائیت فراہم کریں۔
 - فیڈر تیار کرتے وقت بچے سے باتیں کریں۔
 - یہ عمل بچے کے لئے خوشی کا وقت بنائیں۔
 
 - صحت کی مناسب دیکھ بھال: مثال کے طور پر حفاظتی ٹیکے دینا، پانی کی کمی دور کرنا، علاج اور حفظانِ صحت۔
 - زُبان بول کر تحریک دینا (بچے کے ساتھ کھیلیں اور بات کریں۔ تصاویر دکھائیں اور کہانی سنائیں)۔
 - اپنی جلد بچے کی جلد سے مس کریں (گلے لگائیں، اٹھائیں، گھر سے باہر لے کر جائیں، فطرت سے روشناس کرائیں اور بات چیت کریں)۔
 - اعصابی و حسیاتی تحریک۔
 
Average Rating: ☆ ☆ ☆ ☆ ☆ (0 reviews)