اقدام 19: بچوں کا (غفلت، بد سلوکی، تشدد اور استحصال سے) تحفظ اور نشونما
بچیوں اور بچوں کو ہر قسم کے جسمانی، نفسیاتی اور سماجی لاپرواہی، بد سلوکی، تشدد اور مضر سماجی رویوں سے بچائیں، جیسے کہ کم عمری کی شادی۔ کسی بھی ایسے واقعے کی صورت میں حالات کا مقابلہ کرنے اور واقعہ کو رپورٹ کرنے میں ان کی مدد کریں۔
اس سیشن کے اختتام پر شرکأ اس قابل ہونگے کہ وہ:
- یہ سمجھنے کے قابل ہونگے کہ بچوں اور عورتوں کے تحفظ سے غفلت، استحصال اور تشدد سے کیا مراد ہے؟
- وہ یہ سیکھنے کے قابل ہونگے کہ بچوں کے تحفظ سے غفلت، ان کا استحصال اور تشدد کو کس طرح روکا جاسکتا ہے؟ اور بچوں اور عورتوں کا تحفظ کیسے یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
پریزینٹیشن، سوچ بچار، گفتگو
پاور پوائنٹ سلائیڈ، ہینڈ آؤٹس ، چارٹ اور مارکر
ایک گھنٹہ