سرگرمی ۱

  • شرکأ سے کہیں کہ وہ بچوں کے حوالے سے غفلت برتنے اور بچوں اور خواتین کے تحفظ میں غفلت، ان کا استحصال اور انکے اوپر تشدد کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
  • ان سے پوچھیں کہ کیا انہوں نے اپنے سماج میں بچوں اور عورتوں کے ساتھ اس قسم کے سلوک (تحفظ میں غفلت، استحصال اور تشدد) کا کوئی واقعہ دیکھا ہے؟
  • ان پوچھیں کہ کیا ایسے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں اور اگر نہیں ہوتے تو اس کی راہ میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں۔
  • اہم نکات چارٹ پر تحریر کریں۔
  • وضاحت کریں کہ عورتوں اور بچوں کو جسمانی، جنسی اور نفسیاتی استحصال یا تشدد سے بچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • بات چیت کے لئے سلائیڈز کا استعمال کریں۔
MicrosoftTeams-image (1).png
Slides.png

سلائیڈ 1: غفلت اور استحصال کو سمجھنا

  • غفلت کیا ہے؟
  • استحصال کیا ہے؟
  • تشدد کیا ہے؟
  • غفلت استحصال، اور تشدد کی ہچان کیا ہے؟

سلائیڈ 2: غفلت، تشدد اور استحصال کی اقسام

  • بنیادی انسانی حقوق کی پامالی
  • کم عمری کی شادی
  • غیر ارادی حمل
  • جسمانی تشدد اور استحصال
  • زبانی تشدد اور استحصال
  • جنسی تشدد اور استحصال

سلائیڈ 3: غفلت اور استحصال کی علامات

  • بچوں میں علامات
  • عورتوں میں علامات
  • استحصال اور غفلت کے اثرات

سلائیڈ 4: خاندان اور کمیونٹی کی ذمہ داریاں

  • خاندان کے افراد کے درمیان بات چیت
  • ماں باب اور بچے کے درمیان گہرا تعلق
  • محفوظ ماحول کی فراہمی
  • جذباتی مدد کی فراہمی
  • ماؤں کی نفسیات صحت کی یقین دہانی
  • بچے اور ماں سے بات چیت

سلائیڈ 5: رکاوٹیں

  • شعور کی کمی
  • استحصال پر مبنی رشتے
  • میاں بیوی کے درمیان گفتگو کا نہ ہونا
  • پابندیاں
  • منفی سماجی رویے

سلائیڈ 6: صحت کی کارکن اور کمیونٹی/سماجی کارکن کا کردار

  • بچوں اور خواتین کے حقوق کی وضاحت کریں۔
  • خاندانوں اور میاں بیوی کی رہنمائی کریں۔
  • باہمی بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں۔
  • غفلت اور استحصال پر خاندان اور ماں کی حساسیت میں اضافہ کریں۔
آگے