تربیت کار کے لئے نوٹ
- بین الاقوامی سطح پر کسی شخص سے جسمانی، سماجی یا نفسیاتی طور پر بُرا سلوک کرنا، جو اسے جسمانی یا نفسیاتی تکلیف دے، استحصال کہلاتا ہے۔ استحصال کی کئی اقسام ہیں:
- جسمانی استحصال
- نفسیاتی استحصال
- زبانی استحصال
- شریک حیات کا استحصال
- گھریلو تشدد
- تشدد کا مطلب ہے جب ایک شخص سے جسمانی طور پر اس نیت سے غلط سلوک کیا جائے کہ اسے قتل یا زخمی کردیا جائے۔ اس میں درج ذیل صورتیں شامل ہیں:
- زنا بالجبر یا جنسی حملہ
- بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی
- ازدواجی زنا بالجبر
- کم عمری کی شادی
- غفلت یا لاپرواہی سے مراد بچوں کی جسمانی، نفسیاتی ،جذباتی اور معاشرتی ضروریات اور سہولیات کو نظر انداز کرنا اوربچوں کو انکے بنیادی حقوق کے تحفظ سے محروم کرنا ہے۔ جیسے کہ بچوں کی غذائی ضروریات کا خیال نہ رکھنا، انکی صحت کا خیال نہ رکھنا، انکی پیدائش کا اندراج نہ کرنا، انکو تعلیم سے محروم رکھنا وغیرہ۔
- استحصال سے مراد بچیوں اور بچوں سے ایسے کام کروانا جو انکی جنس، عمر اور پختگی کے مطابق انکی زندگی، صحت، ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے نقصان دہ ہو۔ جیسے کہ کم عمری کی مزدوری، جنسی تشدد یا بردہ پروشی۔
- تشدد سے مراد جسمانی یا نفسیاتی طاقت کا استعمال یا دھمکی جو دوسروں کے لیے نقصان دہ ہو اور جس کے نتیجے میں چوٹ لگنے، موت واقع ہونے، نفسیاتی مسائل یا جذباتی نقصان کا خدشہ ہو۔
- جیسے کہ مار پیٹ، زبانی بد سلوکی، نفسیاتی بد سلوکی، جنسی تشدد یا ہراسیت۔
- استحصال اور تشدد بہت عام ہے اور یہ خاندان کا بنیادی فرض ہے کہ وہ اپنی عورتوں اور بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کریں۔ خواتین کو اپنے اور اپنے بچوں کے حقوق سے پوری طرح آگاہ ہونا چاہیے اور انہیں مدد لینے کے سلسلے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
- والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دوستانہ ماحول فراہم کریں اور ان سے روزانہ کی بنیادوں پر بات چیت کریں۔
- بچے اپنے ماحول سے سیکھتے ہیں، اس لئے والدین کو بچوں کے سامنے جارحانہ رویے کے مظاہرے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
- صحت کی کارکن اور کمیونٹی/سماجی کارکن کو کا ان علامات سے واقف ہونا ضروری ہے کیونکہ ان سے بچوں اور عورتوں کے استحصال کا پتہ چلتا ہے۔ ان علامات میں شامل ہیں :
- جسم پر رگڑ یا خراش
- جلنے کے نشان
- آنکھ کا زخم
- چلنے یا بیٹھنے میں مشکل
- کھوئے کھوئے اور خاموش رہنا
- خوف کے آثار
- استحصال کی جذباتی علامات جیسے غصہ، اُداسی یا عزت ِ نفس میں کمی۔
- سیکھنے میں مشکلات کا پیش آنا
- پریشان کن خیالات