سرگرمی ۱
- موضوع "پیدائش میں وقفہ" کا تعارف کرائیں۔
- پیدائش میں وقفہ کے فائدے اور اس کے متعلق پائی جانے والی افواہوں پر بات چیت کریں۔
- شرکأ سے پوچھیں کہ وہ پیدائش میں وقفے اور خاندانی منصوبہ بندی کی اصطلاح کے بارے میں کیا سمجھتے ہیں۔
- شرکأ کے جوابات غور سے سنیں اور اہم نکات چارٹ پر لکھیں۔
- شرکأ سے پوچھیں کہ ان کا عام مشاہدہ کیا کہتا ہے، کیا لوگ مانع الحمل طریقہ کار استعمال کرتے ہیں؟ کیا پیدائش میں وقفے کے بارے میں لوگوں کے ہاں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں؟ لوگوں کا پیدائش میں وقفے کے بارے میں کیسا رویہ ہے؟
- اہم نکات کو واضح کریں۔ سلائیڈز کی مدد سے موضوع پر تفصیلی بات چیت کریں اور شرکأ کو پیدائش میں وقفے، مختلف مانع الحمل طریقہ ہائے کار کی اہمیت اور ان کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں پر بات کریں۔
سلائیڈ 1: پیدائش میں وقفے کا تصور
- بچے ایک خاص وقفے کے بعد کیوں پیدا کرنے چاہیں؟
- پیدائش میں کتنا وقفہ ہونا چاہیے؟
- پیدائش میں وقفہ اور موذوں ماحول
سلائیڈ 2: خاندانی منصوبہ بندی کی راہ میں رکاوٹیں اور غلط فہمیاں:
- مغربی سازش
- شوہروں کی عدم توجہی
- باہمی گفتگو کا خلا اور شرمیلا پن
- مالع الحمل طریقہ کار کی عدم دستیابی
- گذشتہ تجربات
سلائیڈ 3: رکاوٹیں کیسے دُور کی جائیں
- ماہرین سے بات کریں۔ ایل ایچ وی(LHW)/فرنٹ لائن ورکرز
- مناسب مانع الحمل طریقہ کار استعمال کریں
- میاں بیوی کے درمیان بات چیت
- ضرورت کو تسلیم کرنا
سلائیڈ 4: مانع الحمل طریقہ کار
- گولیاں کنڈوم
- آئی یو ڈیز امپلانٹ
- بانجھ کاری نال کاری
- نس بندی: منی کی نالی کا کٹاؤ
سلائیڈ 5: ایل ایچ وی(LHW)/ فرنٹ لائن ورکر کا کردار
- دوستانہ رویہ اپنائیں
- سہولت کار بنیں
- اپنی مانگ میں اضافہ کریں