سرگرمی ۳
منظرنامہ: ایک خاندان (ایک ساس اور بہو) جو یہ سوچتا ہے کہ خاوند کے ساتھ حساس معاملات پر بات کرنا شرم کی بات ہے اس لئے بہو کو اپنی ضروریات کے بارے میں خاوند کی بجائے ساس کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔ ساس حاکمانہ مزاج رکھتی ہے جبکہ بہو شرمیلی ہے۔
پہلا قدم: تربیت کار شرکأ کو منظرنامے کے بارے میں تفصیل سے بتائے۔
دوسرا قدم: شرکأ میں سے ایک کو ساس اور دوسرے کو بہو کا کردار ادا کرنے کو کہیں۔ ان دونوں کے علاوہ شرکأ میں کوئی تیسرا لیڈی ہیلتھ ورکر یا فرنٹ لائن ورکر کا کردار ادا کرے جس نے ساس اور بہو کو قائل کرنا ہو کہ بیوی اپنے خاوند سے بات کرسکتی ہے۔
تیسرا قدم: تربیت کار شرکأ کو رول پلے کے دوران مشاورتی کارڈز استعمال کرنے کو کہے۔ شرکأ کو یہ بھی بتائے کہ لیڈی ہیلتھ ورکر اور فرنٹ لائن ورکر کا رول کرنے والی مثبت رویہ اختیار کرے۔ وہ خیال رکھنے والی اور حوصلہ افزائی کرنے والی دکھائی دے۔ والدین اور بچے کی دیکھ بھال کرنے والوں کی بات غور سے سنے اور مشاورت کے ضروری اقدامات اٹھانا یقینی بنائے۔