اہم پیغامات
- خطرناک اشیاء بچوں کی پہنچ سے دُور رکھیں۔ اس کے علاوہ تیز دھار آلات مثلاً چاقو، تیز دھار چھڑیاں، قینچی اور قلم محفوظ جگہ پر رکھیں۔
- بچوں کو خطرناک جگہوں سے دُور رکھیں۔
- مثال کے طور پر آگ جلانے کی جگہ یا پھر جہاں زہریلا مواد رکھا جاتا ہو۔
- اپنے بچے پر توجہ دیں۔ بچوں کو حادثات اور زخمی ہونے سے بچائیں۔ اگر ضرورت ہوتو علاج کرائیں۔
- بچوں کو دریاؤں اور سمندر سے دُور رکھیں۔ انہیں آگ اور برقی ساکٹس کے قریب نہ آنے دیں۔
- گھر میں فرسٹ ایڈ بکس رکھیں۔ اس کے علاوہ ادویات اور گھر میں صفائی کے لئے موجود مواد بھی بچوں کی پہنچ سے دُور رکھیں۔
- بچے کے زخمی ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔