MicrosoftTeams-image (11).png

تربیت کار کے لئے نوٹ

عام طور پر والدین کا فرض ہے کہ وہ بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کریں جیسا کہ بچوں کے زخمی ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ کسی بھی حادثے کے لئے والدین کو ضروری علم اور مہارتوں کے ساتھ تیار رہنا چاہیے۔ ذیل میں بچاؤ کے کچھ حفاظتی اقدامات پیش ہیں:

  • تمام ادویات ، نشہ آور مواد اور کیمیائی اشیا بچوں کی پہنچ سے دُور رکھیں۔
  • بچوں کو باورچی خانے سے دُور رکھیں۔
    • تیز دھار آلات مثال کے طور پر فورک اور چاقو وغیرہ محفوظ مقام پر رکھیں۔ اس کے علاوہ چولہے اور ماچس وغیرہ کو اس سطح پررکھیں جو بچوں کی پہنچ سے دُور ہو۔
  • ہر وہ چیز جس سے بچے کا دم گھٹ سکتا ہوں، مثال کے طور پر بلاک، پلاسٹک کے تھیلے وغیرہ بچوں کی پہنچ سے دُور رکھیں۔ اس کے علاوہ ابتدائی طبی امداد کے بارے میں علم بھی ضروری ہے اور ایک فرسٹ ایڈ بکس ہمیشہ اپنے گھر میں رکھیں۔ ابتدائی طبی امداد کے کچھ اقدامات درج ذیل ہیں:
    • جلنا / چھالے پڑ جانا:
      • بچے کو گرم مقام سے دُور لے جائیں تاکہ وہ جلن کا احساس کم ہوسکے۔
      • 20 منٹ تک جلے ہوئے مقام کو چلتے ہوئے ٹھنڈے پانی میں رکھیں۔ برف، برف والا پانی یا کوئی چکنی چیز جیسے کریم وغیرہ استعمال نہ کریں۔
      • چھالوں کو پھوڑنے سے اجتناب کریں۔
      • سورج کی تپش سے بچائیں۔
      • بچے کو ڈاکٹر کے پاس یا ہسپتال لے جائیں۔
    • جانور کا کاٹنا:
      • جانور رابیز کی بیماری پھیلانے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کی ویکسینیشن کرائیں اور اپنے بچوں کو جانوروں سے دُور رکھیں۔ اگر جانور کاٹ لے تو:
        • متاثرہ حصے کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
        • متاثرہ حصے پر سیج اور جراثیم سے پاک کپڑے کی پٹی باندھ دیں۔
        • بچے یا متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال لے کر جائیں۔
    • کیڑوں کا کاٹنا:
      • کیڑوں کے کاٹنے کے لئے جسم کو ڈھانپ کر رکھنا ضروری ہے۔ ننگے پاؤں گھاس میں چلنے سے اجتناب کریں۔ گھروں کو صاف اور کیڑوں سے پاک رکھیں اور کھلی جلد پر کیڑے بھگانے والا محلول لگائیں۔ اگر پھر بھی کیڑا کاٹ لے تو:
        • مزید کاٹنے سے بچنے کے لئے محفوظ مقام پر لے آئیں۔
        • متاثرہ جگہ کو ٹھنڈے پانی اور صابن سے دھوئیں۔
        • سوجن سے بچنے کے لئے ٹھنڈے کپڑے کا ٹکڑا متاثرہ جگہ پر رکھیں۔
        • ہنگامی صورتِ حال میں بچے کو فوراً ہسپتال لے کر جائیں۔
    • دم گھٹ جانا، سانس بند ہوجانا:
      • جب بچہ رینگنا یا چلنا شروع کردے تو والدین کو خبردار ہوجانا چاہیے کیونکہ یہ وہ وقت ہے جب بچے کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بہت سے بچے اس عمر میں ہر چیز کو اٹھا کر منہ میں ڈال لیتے ہیں۔
      • اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ بچے کے ماحول کو صاف رکھیں۔ ہر وہ چیز ہٹالیں جس کی وجہ سے بچے کا دم گھٹ سکتا ہو اور بچے کو کوئی ایسی چیز کھانے کو نہ دیں جو اس کے گلے میں پھنس سکتی ہو۔
      • دم گھٹنے یا سانس بند ہونے کی صورت میں:
        • بچے کا چہرہ نیچے کی طرف اپنی رانوں میں لے کر سر دھڑ سے نیچے کی طرف رکھیں۔ اس کی کمر پر کندھوں کے درمیان پانچ بار زور سے تھپکی دیں۔
        • کھڑکیاں وغیرہ کھول لیں تاکہ تازہ ہوا اندر آسکے۔
        • دل کا مساج کریں (CPR)۔
        • بچے کو فوری طور پر ہسپتال لے کر جائیں۔
    • زہر پی لینا:
      • ہمیشہ ادویات، نشہ آور اشیا اور کیمیائی مواد بچوں کی پہنچ سے دُور رکھیں۔ اگر پھر بھی بچے کے اندر زہر چلا جائے۔ عام طور پر بچے ایسی اشیا پی لیتے ہیں جو عام طور پر زہریلی تصور نہیں ہوتیں مثال کے طور پر شیمپو، کاسٹمیٹکس، دھونے کا پاؤڈر اور ڈٹرجنٹ۔ ایسی صورت میں:
        • صاف انگلیاں بچے کے گلے میں ڈال کر اسے قے کرانے کی کوشش کریں۔ قے کرانے کے لئے کوئی دوائی ہرگز مت دیں۔
        • اس کے منہ کے اردگر د سے مواد صاف کریں۔
        • منہ کو پانی سے دھولیں۔
        • بچے کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے کر جائیں۔
    • کٹس اور زخم:
      • صاف کپڑے، ٹشو یا جالی دار کپڑے یا پٹی کے ساتھ کٹ یا زخم پر براہ راست دباؤ ڈالیں جب تک کہ خون بہنا بند نہ ہوجائے۔
      • صابن اور صاف پانی سے نرمی سے دھولیں۔
      • انفیکشن کے خطرے سے بچنے کے لئے جراثیم کش کریم لگائیں اور کپڑے سے ڈھانپ دیں۔
      • بچے کو ڈاکٹر، قریبی ہسپتال لے جائیں یا پھر صحت کی کارکن سے مشورہ لیں۔
پیچھے