سرگرمی ۱
- شرکأ سے درج ذیل سوالات پوچھیں:
- اگر آپ کا بچہ کوئی غلط کام کرے یا پھر آپ کو تنگ کرے تو آپ کیا کرتے ہیں؟
- خاندان میں بچوں کو نظم و ضبط سکھانے کےلئے کیا کیا جاتا ہے؟
- آپ بچوں کو نظم و ضبط سکھانے کے لئے یہ طریقہ کیوں استعمال کرتی ہیں؟
- شرکأ کے جوابات چارٹ پر تحریر کریں۔
- نظم و ضبط سکھانے کے مثبت طریقوں کو تسلیم کریں۔ ان والدین کو سرائیں جو اپنے بچوں کو نظم و ضبط سکھاتے وقت محبت بھرے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔
- سلائیڈز کی مدد سے مثبت نظم و ضبط کی اہمیت اور بچوں سے پیار سے بات کرنے کی ضرورت کی وضاحت کریں۔
سلائیڈ 1: جسمانی سزا اور زبانی استحصال
- بچوں کو نظم و ضبط سکھانے کے لئے ضرب نہ لگائیں۔
- جسمانی سزا کے بچوں پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
- بچوں کو بُرا بھلا مت کہیں، یہ بدذبانی کے زمرے میں آتا ہے۔
سلائیڈ 2: نظم و ضبط
- بچوں کو سزا دیے بغیر انہیں نظم و ضبط سکھایا جاسکتا ہے۔
- مثبت نظم و ضبط کی مدد سے بچے صورتِ حال کو بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں اور انہیں یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کیا ٹھیک اور کیا غلط ہے۔
سلائیڈ 3: بچوں کو نظم و ضبط سکھانا
- بچوں کے ساتھ صبر کا مظاہرہ کریں۔
- ان سے ان کے مسائل پر بات کریں۔
- انہیں مسائل کے حل تک پہنچنے میں مدد دیں۔
سلائیڈ 4: صحت کی کارکن اور کمیونٹی/سماجی کارکن کو چاہیے:
- ماں اور خاندان کو بچوں کے ساتھ پیار سے بات اور دیکھ بھال کرنے کی اہمیت بتائے۔
- انہیں یہ سیکھنے میں مدد دے کہ بچے کو مثبت انداز میں نظم و ضبط کیسے سکھایا جاسکتا ہے۔