سرگرمی 2

key messages.png
  • شرکا کو پانچ گروپس میں تقسیم کریں اور انہیں ایک رول پلے کے لئے کہیں۔
  • رول پلے کے بعد اس میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ لیڈی ہیلتھ ورکر یا فرنٹ لائن ورکر کا کردار ادا کرنے والی کی کارکردگی کو خاص طور پر سراہیں۔
  • اس سے پوچھیں کون سی چیزیں بہتر یا مختلف انداز میں کی جاسکتی تھیں ۔ تربیت کار دیگر شرکأ سے بھی اس سلسلے میں سوال پوچھے۔
  • ان کے نکات غور سے سنیں اور اہم نکات چارٹ پر تحریر کریں۔
  • آخر میں اپنے تاثرات دیں۔ شرکأ کو بتائیں کہ کون سی چیزیں بہتر انداز میں کی گئیں اور کہاں بہتری کی گنجائش تھی۔
  • اہم نکات کی مدد سے اس سیشن کا اختتام کریں۔

Roleplay.png

منظرنامہ: ایک قدامت پسند خاندان ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ خصوصاً لڑکیوں کے لئے تعلیم ضروری نہیں۔ لڑکیوں کو زیادہ وقت باورچی خانے میں گذارنا چاہیے سکول میں نہیں۔

MicrosoftTeams-image (1).png
Steps.png

پہلا قدم: تربیت کار شرکأ کو منظر نامے کے بارے میں بتائے ۔

دوسرا قدم: چار شرکأ کا انتخاب کریں۔ ایک کو باپ کا کردار ادا کرنے کو کہیں، دوسرے کو ساس کا، تیسرے کو ماں کا اور چوتھا لیڈی ہیلتھ ورکر یا فرنٹ لائن ورکر کا کردار ادا کرنے کو کہیں جس نے ا س خاندان کو تعلیم پر قائل کرنا ہے۔

تیسرا قدم: تربیت کار شرکأ کے سامنے وضاحت کرتا ہے کہ رول پلے کے دوران وہ مشاورتی کارڈز کا استعمال کریں اور مشاورت کے اصولوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔ رول پلے میں صحت کی کارکن اور کمیونٹی/سماجی کارکن کا کردار ادا کرنے والوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ مثبت رویہ اختیار کئے رکھیں۔ وہ اس چیز کا اظہار کریں کہ وہ خاندان کا خیال رکھتی ہیں، خاندان کا حوصلہ بڑھاتی ہیں اور بچے کی دیکھ بھال کرنے والوں کی بات غور سے سنتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مشاورت کے اصولوں پر بھی عمل کرتی ہیں۔

پیچھے آگے