اہم پیغامات
- پہلی ماہواری کے وقفے پر ہی حمل کا ٹیسٹ کرائیں۔
- حمل کے دوران کسی ماہر سے چار ٹیسٹ کرائیں۔
- ہیلتھ ورکر سے پوچھیں کہ دورانِ حمل معائینوں کے لئے کب آنا ہے۔
- دورانِ حمل ٹیسٹ میں یہ سب شامل ہوگا:
- بلڈ پریشر کا معائنہ
- خون اور پیشاب کا ٹیسٹ
- آئرن اور فالک ایسڈ کی فراہمی
- ٹی ٹی انجیکشن
- خطرے کی علامت پر معلومات کی فراہم کریں، غذائیت پر معلومات، اگلی بار آنے کی تاریخ، پیدائش کی منصوبہ بندی وغیرہ۔
- وقت سے پہلے پچے کی پیدائش کی تیاری کریں، اپنے پیسے بچائیں، سواری کا انتظام کریں، ان لوگوں کی تلاش کریں جو خون کا عطیہ دے سکتے ہیں۔
- دورانِ حمل علامات کے بارے میں جانیں؛ خون کا بہنا، بخار، ہاتھ اور پاؤں کا سُوج جانا، دھندلا دکھائی دینا اور دورے پڑنا۔
- سونے کے وقت مچھر دانی اور کیڑے بھگانے والا طریقہ استعمال کریں۔
- اپنے پیٹ میں موجود بچے کے لئے گنگنائیں ، گائیں اور اس سے بات کریں۔