سرگرمی ۲
منظر نامہ: ایک بے پرواہ خاندان؛ خاوند یہ سوچتا ہے کہ بچے کی پیدائش کے مسائل خواتین کے مسائل ہیں اور مردوں کا ان میں کوئی کام نہیں، ساس یہ سوچتی ہے کہ اس کے وقت دورانِ حمل چیک اپ کرانے کا کوئی رواج نہیں تھا اور لہٰذا یہ سب غریب لوگوں سے پیسے ہتھیانے کا طریقہ ہے۔ حاملہ بہو بے یارو مددگار ہے۔
پہلا قدم: تربیت کار شرکأ کو منظر نامے کی وضاحت کرے۔
دوسرا قدم: شرکأ میں سے ایک کو صحت کے کارکن/کمیونٹی/سماجی کارکن کا کردار ادا کرنے کو کہیں، جبکہ دوسرے شرکأ خاوند، ساس اور بہو کا کردار ادا کریں۔
تیسرا قدم: تربیت کار شرکأ سے رول پلے کے دوران مشاورتی کارڈز استعمال کرنے کو کہے۔ صحت کے کارکن/کمیونٹی/سماجی کارکن کا کردار ادا کرنے والے شرکأ مثبت رویے کا اظہار کریں، دیکھ بھال اور حوصلہ افزائی کا احساس دلائیں ۔ والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کی بات غور سے سنیں اور مشاورت کی اصولوں پر عمل کرکے دکھائیں۔
- رول پلے کے بعد، تربیت کار مختلف کردار ادا کرنے والے شرکأ کی تعریف کریں۔
- تربیت کار سب سے پہلے صحت کے کارکن/کمیونٹی/سماجی کارکن کا کردار ادا کرنے والوں سے ان کے کردار کی نوعیت کے بارے میں پوچھے۔ ان کے خیالات غور سے سنے اور دیگر شرکأ سے ان کی رائے مانگے۔
- سامنے آنے والے نکات کو چارٹ پر تحریر کریں۔ شرکأ کو بتائیں کہ کیا کچھ اچھے انداز میں کیا گیا اور کہاں بہتری کی گنجائش موجود تھی۔
- سیشن کے اہم نکات بیان کرکے یہ سیشن ختم کردیں۔