اہم پیغامات
- نومولود بچے کی ضروری دیکھ بھال (ENC) ہر بچے کے لئے تجویز کی جاتی ہے۔ یہ دیکھ بچے کی پیدائش کے فوراً بعد فراہم کی جاتی ہے اور پیدائش کے بعد 7 دن تک جاری رکھی جاتی ہے۔ یہ دیکھ بھال زچگی کے امور کی ماہر کوئی بھی (دایا وغیرہ) فراہم کرسکتی ہے۔
- بچے کو پیدا ہونے کے بعد ماں کی چھاتی پر رکھ دیں اور اسے 24 گھنٹے تک مت نہائیں۔ نہانے کے فوراً بعد بچے کو خشک کریں اور کسی تولیتے یا کپڑے سے ڈھانپ دیں۔
- نومولود بچوں کی اکثر اموات سانس کے مسئلے سے ہوتی ہیں۔ خاندان، دایا اور ماں کے لئے خصوصی ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ پیدائش کے فوراً بعد بچے کی کمر اور پاؤں کو رگڑیں تاکہ بچہ رونا شروع کردے۔
- نومولود بچے اس قدر حساس ہوتے ہیں کہ انہیں کوئی بھی بیماری یا انفیکشن ہوسکتی ہے۔ اس لئے انہیں صاف رکھنا ضروری ہے۔ ماں اور خاندان کو چاہیے کہ وہ بچے کو چھونے سے پہلے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھو لیں۔ ناف اور اس کے اردگرد کے حصے کو صاف اور خشک رکھنا چاہیے اور اس پر صرف ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائی لگائیں۔
- خاندان کو چاہیے کہ وہ ماں کا دودھ پلانے کے عمل میں ماں کی مدد کریں۔ بچے کی پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر اسے ماں کا دودھ پلانے کی تجویز دی جاتی ہے۔ پیدائش کے بعد فوری خارج ہونے والا سیال بھی بچے کو لازمی پلانا چاہیے کیونکہ اس میں وہ تمام ضروری غذائیت ہوتی ہے جس کی نومولود بچوں کی اس وقت ضرورت ہوتی ہے۔