سرگرمی ۱
- شرکأ سے دریافت کریں کہ نومولود بچوں کی گھر میں دیکھ بھال کیسے کی جاتی ہے اور یہ دیکھ بھال کون کرتا ہے؟
- اس قسم کے سوالات پوچھیں: جب بچے کو نہلایا جارہا ہو ، تو ناف ڈھانپنے کے لئے کیا استعمال کرنا چاہیے؟ شرکأ کے جوابات چارٹ پر تحریر کریں۔
- نیچے دی گئی سلائیڈز کی مدد سے اہم تصورات واضح کریں۔
- اہم نکات کا خلاصہ کریں ، اگر شرکأ سوالات کریں تو ان کا جواب دیں۔
سلائیڈ 1: ڈھانپنا اور نہانے میں تاخیر کرنا
- جسم کا درجہ حرارت گرنے سے بچاتا ہے۔
- بچے کے جسمانی درجہ حرات کو مستحکم کرتا ہے۔
سلائیڈ 2: عام تصورات
- نومولود گندگی سے لتھڑا ہوا ہے اسے صاف کرنا ضروری ہے۔
- ثقافتی/ مذہبی ضروریات۔
سلائیڈ 3: ناف کے لئے حفاظتی اقدامات
- ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات استعمال کریں۔
- ناف اور اس کے اردگرد کے حصے کو صاف کریں۔
- گائے کا گوبر/ گھی/ کاجل یا کوئی مقامی شے لگانے سے گریز کریں۔
سلائیڈ 4: رہنمائی فراہم کریں
- ماں اور خاندان سے بات کریں۔
- دوا تجویز کردہ انداز میں لگانے میں مدد کریں۔