سرگرمی ۱

  • شرکأ سے پوچھیں کہ کیا انہوں نے اپنے بچوں اور بچیوں کی پیدائش کا اندراج کرادیا ہے؟
  • پوچھیں کہ بہت سے لوگ اپنے بچوں کا اندراج کیوں نہیں کراتے ؟ اس کی ممکنہ وجوہات کیا ہوسکتی ہیں؟
  • شرکأ کی بات غور سے سنیں اور اہم نکات چارٹ پر تحریر کریں۔
  • شرکأ سے حل تلاش کرنے کے لئے ذہن پر زور دینے کو کہیں۔ ان کے بتائے گئے حل چارٹ پر لکھیں۔ اس کے بعد رول پلے کے لئے تیاری کریں۔
  • نیچے دی گئی سلائیڈز کی مدد سے، پیدائش کے اندراج کی اہمیت واضح کریں اور بتائیں کہ وہ اپنے بچے کی پیدائش کا اندراج کہاں کراسکتے ہیں۔
  • یہ بتانے سے گفتگو کا آغاز کریں کہ پیدائش کا اندراج قانونی ضرورت ہے اور والدین کو چاہیے کہ وہ اندراج کرانے کے بعد پیدائش کے سرٹیفکیٹ حاصل کریں تاکہ آپ کے بچوں کا مختلف حقوق اور سہولیات کے حصول کے لئے اندراج ہوجائے۔
MicrosoftTeams-image (2).png
Slides.png

سلائیڈ 1: پیدائش کا اندراج اور سرٹیفکیٹ کی اہمیت

  • پیدائش کا اندراج کیا ہے؟
  • یہ کیسے ہوتا ہے؟
  • کہاں درخواست دینی پڑتی ہے؟
  • بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو کہاں جانا چاہیے؟

سلائیڈ 2: پیدائش کے اندراج کی راہ میں رکاوٹیں

  • شعور کی کمی
  • گھر پر پیدائش
  • ثقافتی رسومات
آگے