سرگرمی ۲

key messages.png
  • شرکأ سے کہیں کہ وہ نیچے دیے گئے منظرنامے کے مطابق رول پلے کریں۔
  • رول پلے کے بعد، ان شرکأ کی کاوشوں کو سراہیں جنہوں نے رول پلے میں حصہ لیا۔
  • اس کے بعد تربیت کار دیگر شرکأ سے کہے کہ وہ اپنی رائے دیں۔
  • شرکا کے نکات غور سے سنیں اور اہم نکات کو چارٹ پر لکھیں۔
  • شرکأ کو بتائیں کہ انہوں کے کیا کچھ بہتر انداز میں کیا اور کہاں کمی رہ گئی۔
  • رول پلے کا اختتام اہم نکات کو دہرانے پر کریں اور شرکأ سوالات پوچھیں تو ان کا جواب دیں۔
Roleplay.png

منظر نامہ: ایک باپ ہے جس کے پاس بچے کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا وقت نہیں اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ یہ غیر اہم کام ہے۔ اس کی بیوی پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی اہمیت کو سمجھتی ہے لیکن یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ نہیں جانتی اور یوں اپنے خاوند کو قائل کرنے میں ناکام رہتی ہے کیونکہ میاں بیوی ایسے معاملات پر بات چیت نہیں کرتے۔

MicrosoftTeams-image (2).png
Steps.png

پہلا قدم: تربیت کار شرکأ کو منظر نامے کے بارے میں بتائے۔

دوسرا قدم: تربیت کار شرکا میں سے تین کا انتخاب کرے۔ ایک کو باپ کا کردار ادا کرنے کو کہے اور ایک کو بیوی کا جبکہ شرکأ میں سے تیسرا لیڈی ہیلتھ ورکر اور فرنٹ لائن ورکر کا جس نے میاں بیوی کو پیدائش کے اندراج اور سرٹیفکیٹ کے حصول کی اہمیت پر قائل کرنا ہے۔

تیسرا قدم: تربیت کار شرکأ کو رول پلے کے دوران مشاورتی کارڈز استعمال کرنے کی ہدایت دے۔ لیڈی ہیلتھ ورکر یا فرنٹ لائن ورکر کا کردار ادا کرنے والوں کے لئے لازم ہے کہ وہ مثبت رویے کا اظہار کریں، یہ ظاہر کریں کہ وہ خاندان کا خیال رکھتی ہیں اور ماں باپ اور دیکھ بھال کرنے والوں کی بات توجہ سے سنے۔ اس پر لازم ہے کہ وہ اس دوران مشاورت کی اصولوں پر عمل کرے۔

پیچھے آگے