سرگرمی ۱
- شرکأ سے چھ ماہ بعد بچوں کو کھلائی جانے والی نیم ٹھوس غذا کے بارے میں ان کے مشاہدات دریافت کریں؟
 - عام طور پر والدین کب ماں کے دودھ کے علاوہ اپنے بچوں کو نیم ٹھوس غذا کھلانا شروع کردیتے ہیں ؟
 - اب شرکأ سے کہیں کہ دماغ پر زور دیں اور سوچیں کہ بچوں کے لئے غذائیت سے بھرپور گھر کی تیار کردہ چیزیں کیا ہوسکتی ہیں؟
 - چارٹ پر اہم نکات تحریر کریں۔
 - شرکأ کو بتائیں کہ پیدائش کے 6 ماہ بعد، بچوں کو ماں کے دودھ کے علاوہ توانائی سے بھرپور اضافی غذا درکار ہوتی ہے۔
 - شیشن کا آغاز سلائیڈز کی مدد سے کریں۔
 
سلائیڈ 1: بچوں کو ٹھوس غذا دینا
- پیدائش کے چھ ماہ بعد بچوں کو صرف ماں کا دودھ اور نیم ٹھوس غذا دینا شروع کر دیں۔
 - دن میں چار سے پانچ مرتبہ کم مقدار غذا اور ماں کا دودھ
 - مختلف قسم کی غذائیت سے بھرپور متوازن خوراک جو کہ گھر پر تازہ تیار کی گئی خوراک ہو۔
 - حفظانِ صحت اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
 - دو سال تک ماں کا دودھ جاری رکھیں۔
 - 2 سال بعد، باقاعدہ کھانا دینا شروع کریں۔
 
سلائیڈ 2: ٹھوس غذا کی راہ میں رکاوٹیں
- وسائل کی کمی۔
 - خاندان کی حمایت کا فقدان۔
 - بار بار تقاضا کرنے والا بچہ۔
 - بازاری اور مضر صحت چیزیں۔
 
سلائیڈ 3: لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کیا کرسکتیں ہیں؟
- ماں سے/ خاندان سے بات کریں۔
 - غذائیت سے بھرپور گھر پر تیار شدہ غذا کے بارے میں بتائیں۔
 
Average Rating: ☆ ☆ ☆ ☆ ☆ (0 reviews)