تربیت کار کے لئے نوٹ
کھانے کی تیاری
پھل
تازہ سیب، ناشپاتیاں، آڑو، خوبانی یا خشک آلو بخارہ (گٹھلی صاف کرکے)
- تازہ پھل کا استعمال کرتے ہوئے: دھوئیں، چھیلیں، گودہ نکالیں اور نرم کریں.
- خشک پھل کا استعمال کرتے ہوئے: دھوئیں اور اسے نرم کریں، پھر اسے کافی مقدار میں پانی لے کر اس میں ڈبو دیں۔ اسے پکانے سے پہلے 15 منٹ بھگوئے رکھیں۔
- تازہ پھل اور بھگوئے ہوئے خشک پھل اور باقی ماندہ مائع سوس پین میں ڈالیں۔
- اتنا پانی ڈالیں کہ سوس پین کا پیندہ بھر جائے اور جلدی سے اس وقت تک پکائیں جب تک پھل نرم نہ ہوجائیں۔
- ایک چھننے میں گودہ دبائیں یا پھر بلینڈر میں اس کا شوربہ بنالیں۔
کیلے اور چاول کی پڈنگ
اجزاء:
- 3/4 کپ پکا ہوا چاول
- 3/4 کپ ماں کا دودھ
- 3/4 کپ فل کریم دودھ (اگر بچے کی عمر 12 ماہ سے زیادہ ہو)
- ½ کیلا، اچھی طرح کچلا ہوا
طریقہ:
- پکے ہوئے چاول میں دودھ اور کیلے ملائیں۔
- ہلکی آنچ پر ایک سوس پین میں اس وقت تک پکائیں جب تک دودھ جذب نہیں ہوجاتا، اسے مسلسل ہلاتے رہیں۔
- ٹھنڈا کریں، نیم گرم یا ٹھنڈا ہونے پر بچے کو کھلائیں۔
مکس سبزیوں کی کھچڑی
اجزاء:
- چاول -½ کپ
- مونگ کی دال - ½ کپ
- مختلف سبزیاں دھلی اور کٹی ہوئی (آلو، گاجر، مٹر، پھلیاں) – 1 کپ
- گھی-1 چمچہ
- ہلدی- ایک چٹکی
- زیرہ سفید بیج - ½ چمچہ
طریقہ:
- دال اور چاول کو صاف کریں اور انہیں آدھے گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں۔
- پکانے کے برتن میں سفید زیرہ ڈالیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ سفید زیرہ رنگ نہ بدل لے۔
- اس کے بعد باقی اجزا اور پانی ڈالیں۔
- اسے اس وقت تک پکنے سے جب تک کہ نرم نہ ہو جائے۔
- اس کے بعد اسے چمچ کی مدد سے مکس کریں اور اپنے بچے کو دیں۔