عملی مشق نمبر 19: بچوں کے تحفظ سے غفلت اور ان کو استحصال سے بچانا
If you cannot view the above video, you can instead download it.
معلوماتی تبادلہ (Ask)
- والدہ سے بچوں کو نظر انداز کیے جانے اور ان پر کسی بھی قسم کے تشدد کے حوالے سے بات چیت شروع کریں۔
- خاتون سے پوچھیں کہ کیاوہ جانتی ہیں کہ لڑکیوں اور عورتوں کو کسی بھی قسم کے تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا کرنا چاہئیے۔ خاتون سے پوچھیں کہ اگر وہ اپنے گاؤں یا گرد و نواح میں خواتین یا لڑکیوں پر تشدد کے حوالے سے کسی واقعے کے بارے میں جانتی ہیں تو ان سے تفصیلی معلومات لیں۔
- گفتگو کے دوران والدہ/خاتون کی بات پوری توجہ سے سنیں۔
(یاد رکھیں! کچھ خواتین کے لیے یہ معاملہ انتہائی حساس بھی ہو سکتا ہے لہذا ان کے ساتھ مکمل ہمدردانہ رویے سے پیش آئیں)۔
باہمی سوچ بچار (Brainstorm)
- اگر والدین یا خاندان کے دیگر افراد بچوں کا تحفظ یقینی بنانے میں ذمہ دارانہ راویہ اختیار کرتے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔
- اگر ایسا نہیں ہے تو اس کے پیچھے چھپی وجوہات جاننے کی کوشش کریں، مثال کے طور پر ان میں ایک وجہ غربت بھی ہو سکتی ہے یا یہ بھی کہ شوہر بیوی اوربچوں کو مارنا اپنا حق سمجھتا ہے۔
- اپنی پوری تیاری کے ساتھ مسائل کے ممکنہ حل کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کریں ۔
رہنمائی فراہم کرنا (Coach)
- بچوں کو نظر انداز کرنے یا ان پر کسی بھی قسم کا تششد کرنے کے بارے میں والدہ کی بچوں کے والد یا خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بات چیت کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں۔
- اگر ضرورت محسوس ہو تو خاندان کے دیگر افراد یا بچوں کے والد کے ساتھ براہ راست بات چیت بھی کریں۔
اہم پیغامات
- خواتین اور بچوں کو جسمانی، جنسی اور نفسیاتی تشدد سے تحفظ فراہم کرنا ان کا بنیادی حق اور ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
- جنسی تشدد کے واقعات میں عمومی طور پر قریب رشتہ دار یا ہمسایوں کے ملوث ہونے کی اکثر اطلاعات سامنے آتی ہیں۔
- نوجوان بچوں اور والدین کو کسی بھی قسم کے تشدد سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے۔
- تمام لڑکیوں اور لڑکوں کو لازمی سکول میں داخل کروائیں اور بچوں کو کم عمری کی مزدوری سے بچائیں اس لیے کہ کم عمری کی مزدوری بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما کے لیے نقصان دہ ہے۔
- کم عمری کی شادی بچیوں اور بچوں کی تعلیم، صحت اور بہتر مستقبل کے لیے نقصان دہ ہے۔ اپنے بچوں کو کم عمری کی شادی سے بچائیں، ان کی تعلیم مکمل کروائیں اور ان کو بہتر مستقبل دیں۔