تربیتی مینوئل کو کس طرح استعمال کرنا ہے
- آگاہی سیشنز کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے یہ لازمی ہے کہ شرکاء اور ان کی خواندگی کی سطح کے بارے میں معلومات حاصل کی جایئں۔ یہ جاننا بھی اہم ہوگا کہ شرکاء میں کوئی خصوصی فرد تو شامل نہیں، اس صورت میں ہر سیشن میں گروپ کی تدریسی ضروریات کے لحاظ سے تبدیلیلانی ہوگی۔ یہ سفارش کی جاتی ہے کہ تمام شرکاء کی شمولیت اور تفہیم کو یقینی بنانے کے لیے مواد اور تربیت کے طریقہ کار میں مناسب تبدیلیلائی جائے۔
- تربیت کے دوران اپنی زبان اور تربیت کے طریقہ کار کو مقامی ثقافت سے ہم آہنگ بنائیں۔ شرکاء کو تمام تصورات کی بہتر سمجھ بوجھ دینے میں مدد دینے کی خاطر مقامی سطح پر استعمال ہونے والی مثالیں بروئے کار لائیں۔
- اپنے سیشن کی تیاری کرتے ہوئے اس سیشن کے مقاصد کو پڑھنااور سمجھنا نہایت ضروری ہے۔ اس عمل سے آپ ایسا طریقہ کار تشکیل دینے کے قابل ہو جائیں گے جو اس سیشن کے تمام عمل اور نتائج کے حصول کو سمجھنے کے لیے خلاصہ کے ساتھ باہمی ربط میں ہو۔
- خلاصہ میں دی گئی رہنمائی کو استعمال کرتے ہوئے سرگرمی کو مناسب طریقےسے†سمیٹنا تدریس کے متوقع نتائج کے حصول کے لیے ضروری ہے۔ اس کی خاطر یہسفارش کی جاتی ہے کہ شرکاء سے ایسے سوالات پوچھیں جن کا جواب وہ اپنے الفاظ میں دے سکیں یعنی تحقیقی طریقہ استعمال کیاجائے۔ گروپ کو اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے مناسب وقت دینے کو یقینی بنائیں۔
- ہمیشہ سیشن کو شرکاء کی رائے حاصل کرتے ہوئے سمیٹیں اس سے شرکاء کو نہ صرف مناسب انتظامی تصور ملے گا بلکہ تدریسکا عمل بھی سمٹ جائے گا۔