تربیت کار کے لیے ہدایات
یہ پروگرام تدریس کا تحقیقی اور تجرباتی طریقہ کار پیش کرتا ہے جو تصورات کو طویل عرصے تک یاد رکھنے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ مؤثر اور پراثر انداز میں تربیت دینےکے لیے تربیت کار کو درج ذیل کی ضرورت ہے:
- سیکھنے کا ایسا ماحول پیدا کریں جس میں شرکاء کو تجربہ کرنے اور سیکھنے کا موقع ملے: تربیتکار کا کام ان کو سیکھنے میں سہولت فراہم کرتاہے
- سیشن کے انعقاد سے پہلے ہر سرگرمی کے لیے ایک تفصیلی منصوبہتشکیل دیں جس میں تربیتکی فراہمی کا طرز فکر شامل ہو۔
- سیشن کے لیے بنیادی قواعد و ضوابط کا تعین کریںتاکہ شرکاء کے لیے ایک محفوظ ماحول پیدا ہو، اور وہ کسی امتیاز یا منفی رائے قائم ہونے کے خوف کے بغیر اس عمل کا حصہ بن سکیں۔ شرکاء ان قواعد و ضوابط کے لیے تجاویز دے سکتے ہیں تاہم ان میں نجی معاملات کے احترام، وقت کے بہتر استعمال اور ایکدوسرے کی عزت جیسےپہلوؤں کو شامل کرنالازمی ہے۔
- اگر شرکاء کوئی ایسیرائے پیش کرتے ہیںجو آپ کے اقدار،اعتقاد یا رائے سے ہم آہنگی نہیں رکھتی تو اس پر کوئی منفی رائے دیئےبغیر ہمدردی کے ساتھ ان کے خیالات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
- شرکاء کی بھرپور شرکت کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر ان کے کام کو فلپ چارٹ پر لکھتے جائیں کیونکہ اس سے انہیں یہ محسوس ہوگا کہ ان کی بات سُنی جا رہی ہے اور تسلیم کی جا رہی ہےاور انہیں زیادہ فعال انداز میں شرکت کرنے کی ترغیب ملے گی۔
- شرکاء کو اپنی بات مکمل کرنے کی اجازت دیںاگر کوئی فرد بات کو زیادہ طویلکر رہا ہے تو ان کے نکات کو احترام کے ساتھ اپنے الفاظ میں بیان کرکے ان کی بات سمیٹ لیں۔
- تمام شرکاء کو ان کی آراء کے اظہار کے لیے مساوی موقع دیئے جانے کویقینی بنائیں
- دھیان رہے کہ کسی سیشن میں کوئی بھی جواب غلط یا صحیح نہیں ہے۔ ہم یہاں سمجھنے، تحقيق کرنے اور سیکھنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔
- ہمیشہ نئی باتیں سیکھنے کے لیے تیار رہیں۔ مختلف ثقافتوں، صورتحال اور شرکاء کے باعث تربیت کے محرکات میں تبدیلی آسکتی ہے۔
- آگاہی سیشن سے پہلے بھرپور طریقےسے تیاری کرنالازمی ہے تاکہ کامیابی سے نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔ چونکہشرکاء اضافی سوالات اور معاونت کے لیے آپ کے پاس آسکتے ہیںاس لیے یہ اہم ہوگا کہ کمیونٹی میں ذہنی صحت کی دستیاب خدمات کے بارے میں تمام معلومات پہلے ہی حاصل کر لی جائیں۔ اس سے آپ اس قابل ہوجائیں گے کہ شرکاء کی مناسب وسائل کی جانبرہنمائی کرسکیں اور انہیں ضروری معاونت فراہم کرسکیں۔ متعلقہ خدمات اور تنظیموں کے حوالے سے پہلے ہی تحقیق کریںاور ان سے واقفیت پیدا کریںتاکہ سیشن کے دوران یااس کے بعد اٹھنے والے کسی سوال یاتشویش کا آپ اعتماد کے ساتھ جواب دے سکیں۔
- گروپ میں شامل تمام شرکاء بشمول کم شرح خواندگی کے حامل یا خصوصی افراد کی متنوع ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آپ کو سیشن میں تربیت کے فراہمی کے انداز میں تبدیلیکرنی پڑسکتی ہے جیسا کہ زبان کو آسان بنانا یااضافی مواد یا وسائل فراہم کرنا۔