Family-1-10.png

بچوں کی ابتدائی نشو و نما اور تربیت : تربیتی رہنما برائے ٹرینرز

بچوں کی بہتر تربیت کے موضوع پر اس تربیتی مواد میں خوش آمدید ۔ یہ مواد بچوں کی تربیت کے سلسلے میں والدین، بچوں کی دیکھ بھال کے ذمہ داران ، خاندان اور معاشرے کے لئے معاونتی پیکچ کا حصہ ہے جس کا بنیادی مقصد انہیں بچوں کی مربوط دیکھ بھال کے قابل بنانا ہے ۔ یہ تربیتی مواد والدین ، بچوں کی دیکھ بھال کے ذمہ داران ، اساتذہ ، سماجی اہلکاران اور ماں اور بچے کے ساتھ کام کرنے والے تمام پیشہ واران کو بچوں کی ضروریات اور انہیں پورا کرنے کے موضوع پر بھرپور رہنمائی فراہم کرے گا ۔

یہ تعارف ثابت شدہ تصورات کا جائزہ فراہم کرتا ہے جسکی بنیاد پر یہ مینول بنا ہے۔ اس حصے کا مقصد والدین کی جانب سے بچوں کی مثبت دیکھ بھال اور خاندان کی جانب سے بچے کی بہتر صحت اور بہترین نشو و نما کے لئے درکار عناصر کا خاکہ پیش کرنا ہے ۔

یہ تربیتی مواد کن کے لئے تیار کیا گیا ہے؟

یہ تربیتی مواد صحت کارکن (LHW) اور دیگر کمیونٹی/سماجی کارکن کے تربیت کاروں کے لئے تیار کیا گیا ہے جو اسے مختلف سطح پر (صوبائی ، ضلعی ، سہولتی مراکز کے ) استعمال کرسکتے ہیں۔ اس تربیت کے دو بنیادی اصول ہیں :

  1. صحت کارکن (LHW) اور دیگر کمیونٹی/سماجی کارکن بچوں کی ابتدائی نشو ونما اورخاندان کی دیکھ بھال کے متعلق مختلف موضوعات پر معلومات حاصل کریں۔
  2. صحت کارکن اور دیگر کمیونٹی/سماجی کارکن (LHW) باہمی گفتگو کی بنیادی مہارتیں حاصل کریں۔

تربیتی مواد کا پہلا اصول صحت کارکن (LHW) اور دیگر کمیونٹی/سماجی کارکن میں معلومات کی مدد سے ان کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے جبکہ دوسرا اصول انہیں اس قابل بناتا ہے کہ وہ ماؤں اور خاندان کو اعتماد میں لے کر بچوں کے مسائل پر بات کرنے کے قابل ہوں اور بچوں کے مسائل اور مشکلات کا حل پیش کرسکیں۔

یہ تربیتی مواد تربیت کے عمل کو منظم بنانے، مختلف تربیتی سیشن کرانے اور صحت کارکن اور دیگر کمیونٹی/سماجی کارکن کو مشقی مہارتیں کرنے کے سلسلے میں عملی ہدایات فراہم کرتا ہے ۔

تربیت کا دورانیہ

یہ تربیتی مواد کئی حصوں (سیشنز) پر مشتمل ہے جن کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 4 گھنٹے ہے ۔ تاہم اس دورانیے کو شرکأ کی تربیتی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔

تربیتی ورکشاپ کا دورانیہ 3 روز ہے جس میں ایک دن کی عملی مشقیں بھی شامل ہیں۔

شرکاء کی متوقع تعداد

ایک بہترین سیشن کے لئے شرکاء کی تعداد 30 - 25 ہونی چاہئے۔

سہولت کاروں / تربیت کاروں کی تعداد : 2 یا پھر شرکأ کی تعداد کی مناسبت سے ہونی چاہئے۔

اس تربیتی مواد کو کیسے استعمال کیا جائے ؟

ہر حصے میں سہولت کار کے لئے اور شرکا کے لئے ہدایات موجود ہیں۔ یہ ہدایات تحریری اور سرگرمیوں کی صورت میں موجود ہے ۔ سرگرمیاں جدول (بکس) کی صورت میں اس مواد کا حصہ ہیں ۔ اس کے علاوہ سرگرمیوں میں شرکأ ، گروپس اور دو شرکأ کے جوڑوں کے لئے ہدایات بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اس تربیتی مواد میں اضافی ہدایات ، سہولت کار کے لئے ہدایات اور دستی مواد بھی موجود ہے جو تربیت کار کو ہر موضوع کا پس منظر فراہم کرتا ہے۔

اس تربیتی مواد میں استعمال ہونے والی علامات / اشکال اور ان کا مطلب:

duration.png

دورانیہ

Materials .png

ضروری مواد

Background.png

پس منظر کے بارے میں معلومات

key messages.png

اہم پیغامات

MicrosoftTeams-image (1).png

ہینڈ آوٹس

پیچھے آگے