MicrosoftTeams-image (1).png

سہولت کار کے لئے

ہر سیشن کے اختتام پر، تربیت کار/سہولت کار سیشن نوٹ کرے کہ سیشن کے دوران کیا کچھ سیکھنے کو ملا اور کیا دل چسپ باتیں سامنے آئیں۔ یہ معلومات اگلے سیشنز میں کام آئیں گی ۔

تربیتی پروگرام کو شروع کرنے سے قبل تربیت کار کے لئے درج ذیل اقدامات ضروری ہیں:

  1. تربیتی کتابچے کو غور سے پڑھنا۔
  2. ہر سیشن کے تسلسل اور ڈھانچے کو اچھی طرح سمجھنا۔
  3. تربیت کا وقت شروع ہونے پر مشاورتی کارڈز اور تربیتی مواد کو اپنے پاس رکھنا۔
  4. تربیتی پروگرام کے دوران استعمال ہونے والی اشیا اور مواد کی موجودگی کا اطمینان کرلیں جن میں چارٹ، مارکر، لکھنے کے لیے پینسل/پین اور کاپی، چارٹ پیپر، پینا فلیکس اور پراجیکٹر وغیرہ شامل ہیں ۔
  5. تربیتی پروگرام شروع ہونے سے قبل شرکأ کے بیٹھنے کی ترتیب کو تربیتی ضروریات کے مطابق ازسرنو ترتیب دینا۔
  6. ہر سیشن سے قبل سلائیڈز اور چارٹس کو ترتیب دینا اور سیشن کے دوران انہیں تفصیلی بیان کرنا۔
  7. تربیت میں شریک ہر ایک کو اپنے خیالات کے اظہار کا مساوی موقع فراہم کرنا اور ان کی بات غور سے سننا۔
  8. ہر سیشن کے دوران شرکأ کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا اور ہر سیشن کے دوران مشاورت اصولوں کو سمجھنے کے لئے، سوچ و بچار اور رہنمائی کے تین مراحل کا استعمال کریں۔
  9. اپنے تاثرات پیش کرنا اور منفی تنقید سے گریز کرنا۔
  10. تربیتی پروگرام کے ایجنڈے پرعمل کرنا ۔
MicrosoftTeams-image (10).png

یہ تربیتی سرگرمیاں تین مختلف حصوں پر مشتمل ہے اوراس تربیتی پروگرام کے تین بنیادی حصے (ماڈیولز) ہیں:

  1. بچوں کی ابتدائی نشونما (ECD)، والدین کی ذمہ داریوں، بچے کی صحت، دیکھ بھال اور خاندانی نظام کے تصورات کا تعارف کرایا جائے گا۔
  2. شرکأ کی مشاورت کی بنیادی مہارتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
  3. بچے کی دیکھ بھال کے کلیدی طریقہ کار کو کیسے استعمال کیا جائے۔
پیچھے