ECD - P 1.png

عملی مشق نمبر 1: میاں اور بیوی کے درمیان گفتگو

If you cannot view the above video, you can instead download it.

معلوماتی تبادلہ (Ask)

  • شوہر اور بیوی کے مابین بات چیت کی اہمیت پر مختصر لیکن معنی خیز معلومات فراہم کرنا۔
  • رہنمائی کے لیے خاتون سے پوچھیں کہ وہ اپنے شوہر سے اکثر کس طریقے سے بات چیت کرتی تھیں۔
  • اپنے سامنے والے شخص کی بات پوری توجہ سے سننا۔

باہمی سوچ بچار (Brainstorm)

  • اگر شوہر بچے کی دیکھ بھال اور تربیت میں معاون ہے اور میاں بیوی آپس میں بات کرتے ہیں تو ان کو سراہیں۔
  • اگر میاں بیوی آپس میں بات نہیں کرتے تو وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔
  • مثال کے طور پرشوہر کے پاس اپنی مصروفیات یا کسی اور وجہ سے وقت نہیں ہے یا بیوی اپنے شوہر سے حساس معاملات پر بات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہے تو انہیں ایک دوسرے کے ساتھ موثر رابطہ سازی یا بات چیت کے اہتمام کے حوالے سے مناسب رہنمائی کریں۔

رہنمائی فراہم کرنا (Coach)

  • اگر شوہر اور بیوی دونوں موجود ہوں تو انہیں اکھٹے بٹھا کر ان سے بات کریں۔
  • اگر شوہر اور بیوی دونوں ایک ساتھ موجود نہ ہوں:
    • تو خاتون (بچے کی ماں) کو وضاحت سے ساتھ بتائیں کہ شوہر کے ساتھ بچے اور بیوی کی ذاتی ضروریات سے متعلق بات چیت کرنا کس قدر اہم ہے۔
  • مثال کے طور پر شوہر کو وضاحت سے بتائیں کہ بچے کی نشونما اور تربیت میں باپ کا بھی برابرکا کرادر ہوتا ہے اور بچے کو ماں اور باپ دونوں کے پیار اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

اہم پیغامات

  • شوہر اور بیوی درج ذیل موضوعات پر ایک دوسرے سےمفید گفتگو کر سکتے ہیں:
    • ماں اور بچے کی صحت
    • بچے کی نشونما ، شخصیت سازی اور
    • بچے کی زندگی میں نظم و ضبط قائم کرنا
    • بچے کی ضروریات پر ذمہ دارانہ رویے کا اظہار کرنا۔
  • والد کو بچے کی دیکھ بھال، احساسات اور اس کے ساتھ گھر میں کھیل کُود اور باہر سیر و تفریح کی سرگرمیوں میں بنیادی کردار ادا کرنا چاہئیے۔
  • بچے کی بہتر نشونما اور اچھی تربیت کے لیے اسے خوشگوار گھریلو ماحول کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔
آگے