ECD - P 14.png

عملی مشق نمبر14: تحریک اور کھیل

If you cannot view the above video, you can instead download it.

معلوماتی تبادلہ (Ask)

  • کیا ماں اور باپ دونوں بچوں کے ساتھ کھیل کُود میں حصہ لیتے ہیں؟ ان کے سوالات اور ضرویات کی تکمیل کے بارے میں انہیں رہنمائی فراہم کریں۔
  • گفتگو کے دوران والدہ/خاتون کی بات پوری توجہ سے سنیں۔

باہمی سوچ بچار (Brainstorm)

  • اگر والدین اور خاندان کے دیگر افراد بچوں کی بہتر نشونما میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
  • اگر ایسا نہیں ہے تو وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔ مثال کے طور پروالدین یا خاندان کے دیگر افراد بچوں کے ساتھ کھیلنے اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے لا علم بھی ہو سکتے ہیں۔

رہنمائی فراہم کرنا (Coach)

  • والدین کو بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما میں ان کے ساتھ کھیل کود اور حوصلہ افزائی کی اہمیت کے بارے میں وضاحت سے بتائیں۔
  • والدین کو گھر میں مختلف قسم کے کھلونے تیار کرنے اور گھر میں دستیاب چیزوں کو استعمال میں لاتے ہوئے بچوں کے ساتھ کھیلنے کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں۔

اہم پیغامات

  • بچے کی آوازوں اور دلچسپیوں کا فوری جواب دیتے ہوئے اپنے توجہ کا بھرپور اظہار کریں۔ بچے کو اس کے نام سے پکاریں اور اس کے رد عمل کا بغور مشاہدہ کریں
  • بچے کے بولنے اور بات چیت کرنے پر اس کی حوصلہ افزائی کریں اور بچے کے پوچھے گئے تمام معصومانہ سوالات کا انتہائی پیار سے جواب دیں۔ اپنے بچے کو کہانیاں اور موسیقی سنائیں اور اس کے ساتھ مختلف گیمز کھیلیں۔ بچے کے ساتھ دلچسپ کتابوں اور تصاویر کے حوالے سے بات چیت کریں۔
  • بچے کو گنتی سیکھنے اور چیزوں کے بارے میں جاننے سے متعلق رہنمائی فراہم کریں۔ بچے کے لیے بالکل سادہ اور آسان قسم کے مختلف کھلونے بنائیں۔ مثال کے طور پر مختلف رنگوں کی دلچسپ چیزیں اور شکلیں، اسی طرح ذہنی آزمائش کے مختلف کھلونے وغیرہ۔
  • بچے کو صاف ستھری اور محفوظ گھریلو چیزیں فراہم کریں تاکہ وہ ان کے ساتھ کھیلے ، انہیں زمین پر گرائے اور دوبارہ اٹھائے, جیسے پلاسٹک یا دھات کے برتن، ڈھکن اور چمچ وغیرہ۔
  • بچے کے ساتھ تصاویر، چیزوں اور قدرتی نظاروں سے متعلق بات چیت کریں۔
  • گھر کے کام کاج میں مصروفیت کے دوران بھی بچے کے ساتھ کھیل کُود اور باتیں کرتے رہیں
  • جب بچہ کھیل کُود اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیتا ہے تو اس کی جسمانی و ذہنی نشونما کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔
پیچھے آگے