عملی مشق نمبر 18: بچے کی نشونما کے عمل کی نگرانی
If you cannot view the above video, you can instead download it.
معلوماتی تبادلہ (Ask)
- والدین یا خاندان کے دیگر افراد کو وضاحت سے بیان کریں کہ تمام خوشحال خاندان اپنے بچوں کی نشونما کے عمل پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ اگر بچوں کی نشونما کا عمل نارمل ہو تو یہ والدین کے لیے خوشی کا باعث ہوتا ہے لیکن اگر اس دوران کوئی مسئلہ درپیش آ جائے تو بر وقت مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔
- والدہ سے پوچھیں کہ کیا ان کے بچے کی نشونما کے عمل کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے اور اس میں بچے کے والد یا نگہداشت پر مامور دیگر افراد کیا کردارادا کرتے ہیں۔
- گفتگو کے دوران والدہ/خاتون کی بات پوری توجہ سے سنیں۔
باہمی سوچ بچار (Brainstorm)
- اگر والدین یا بچے کی نگہداشت پر مامور خاندان کے دیگر افراد بچے کی بہتر نشونما میں اپنا اپنا بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
- اگر ایسا نہیں ہے تو اس کے پیچھے چھپی وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے مناسب معلومات موجود ہی نہ ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ والدین یہ سوچتے ہوں کے بچوں کی نشونما کی نگرانی ڈاکٹر کی ذمہ داری ہے یا یہ بھی ممکن ہے کہ وہ زندگی کے مختلف امور میں مصروفیات کی وجہ سے وقت نہ نکال پا رہے ہوں۔
رہنمائی فراہم کرنا (Coach)
- بچے/بچیوں کی والدہ کو رہنمائی فراہم کریں کے وہ بچے/بچیوں کا قد جانچنے کے لیے پلاسٹک ٹیپ اور وزن کی مشین کے ذریعے بچے کا وزن لازمی چیک کرتی رہا کریں۔
- والدین اور خاندان کے دیگر افراد کو بچے میں درج ذیل بنیادی عوامل کی نگرانی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں مثال کے طور پر صحیح انداز میں بیٹھنا، بچے کا بغیر سہارے کے سیدھا کھڑا ہونا، بچے کا چلنا اور بھاگنا ، اسکے سننے اور دیکھنے کی صلاحیت وغیرہ کی نگرانی کرنا۔
اہم پیغامات
- والدین اور نگہداشت پر مامور خاندان کے دیگر افراد کو بچے کی نشونما کے عمل کی لازمی نگرانی کرنی چاہئیے۔
- جب بچے کا وزن چیک کریں تو اسے گراف کی شکل میں نوٹ کرتے جائیں۔
- اگر بچے کی نشونما میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش آ رہا ہو تو والدین کو چاہئیے کہ فوری طور پر بچے کو قریبی مرکزِ صحت لیکر جائیں۔
- بچوں کے ساتھ کھیل کُود کے دوران آپ بڑی آسانی سے ان کی نشونما میں حائل مسائل کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
- بچے کی بہتر نشونما کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ بچے کی نشونما کے دوران مختلف مسائل کے حوالے سے آگاہ ہوں۔