ECD - P 17.png

عملی مشق نمبر17: نکاسی آب اور حفظانِ صحت

If you cannot view the above video, you can instead download it.

معلوماتی تبادلہ (Ask)

  • بچے کی والدہ سے پوچھیں کہ وہ کس وقت اپنے ہاتھ دھوتی ہیں اوران کے خیال میں انہیں اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے کیوں دھونے چاہییں۔
  • بچے کی والدہ سے پوچھیں کہ کیا ان کے گھر میں بیت الخلاء موجود ہےاورکیا وہ بیت الخلاء استعمال کرتے ہیں۔
  • گفتگو کے دوران والدہ/خاتون کی بات پوری توجہ سے سنیں۔

باہمی سوچ بچار (Brainstorm)

  • اگر خواتین بچوں کی حفظان صحت کے اصولوں پرعمل کرتی ہیں اوراپنے ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھتی ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
  • اگر ایسا نہیں ہے تو اس کے پیچھے چھپی وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔
  • مثال کے طور پر یہ ممکن ہے کہ وہ اپنے ہاتھ دھونا بھول جاتی ہیں یا وہ یہ سمجھتی ہیں کہ صابن اور پانی سے اچھی طرح ہاتھ دھونا شاید ضروری نہیں ہے۔

رہنمائی فراہم کرنا (Coach)

  • خواتین اور بچے کی نگہداشت پر ماموردیگرافراد کو صحیح طریقے سے ہاتھ دھونے کاعملی مظاہرہ کر کے دکھائیں۔
  • والدین کو پینے کا پانی ابال کر استعمال کرنے کا عملی تجربہ کر کے دکھائیں اور انہیں بتا ئیں کہ پانی کیسے صحیح طریقےسے ابالا جا سکتا ہے۔

اہم پیغامات

  • خاندان کے تمام افراد کو اپنے ہاتھ صابن اور پانی سے اچھی طرح دھونے چاہئیں:
    • کھانا تیااراور پیش کرنے سے پہلے
    • ماں بچے کو دودھ پلانے سے پہلے/خوراک دینے سے پہلے یا کھانا کھلانے سے پہلے
    • بیت الخلاء استعمال کرنے کے بعد
    • تمام فضلہ بشمول بچے کے فضلے کے صحیح طور پربیت الخلاء میں ٹھکانے لگائیں
  • پینے کیلئے صاف اورمحفوظ استعمال کریں۔
  • والدین کو چاہئیے کہ اپنے بچوں کو اچھے طریقے سے ہاتھ دھونے اور بیت الخلاء کے استعمال کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں۔
پیچھے آگے