عملی مشق نمبر 21: نظم و ضبط سکھانے کے مثبت طریقے
If you cannot view the above video, you can instead download it.
معلوماتی تبادلہ (Ask)
- جب آپ کا بچہ کوئی غلط حرکت کرتا ہے تو آپ اس وقت کیا کرتے ہیں؟
- یہ پوچھیں کہ آپ اپنے بچے کو نظم وضبط سکھانے کے لئے کون سا طریقہ استعمال کرتے ہیں؟
- آپ اپنے بچے نظم وضبط سکھانے کے لئے یہ طریقہ کیوں استعمال کرتے ہیں؟
باہمی سوچ بچار (Brainstorm)
- بچوں کو نظم وضبط سکھانے کے مثبت طریقوں کی اہمیت کو تسلیم کریں جو اپنے بچوں سے نرمی سے بات چیت کرنے والے والدین اختیار کرتے ہیں۔
- بات چیت کریں کہ والدین بچوں کو نظم وضبط سکھانے کے لئے وہ طریقے کیوں اختیار کرتے ہیں جن کا انہوں نے ذکر کیا ہے؟
- بچوں کو نظم وضبط سکھانے کے ان طریقوں کے بچوں پر مرتب ہونے والے اثرات پر بات چیت کریں۔
رہنمائی فراہم کرنا (Coach)
- مثبت نظم وضبط کی وضاحت کریں اور نظم وضبط کے مثبت طریقہ کار کی مثالیں دیں۔
- بچوں کی نشوونما پرنظم وضبط سکھانے کے مثبت طریقہ کار اور نرمی سے کی جانے والی بات کے مثبت اثرات کی وضاحت کریں۔
اہم پیغامات
- جسمانی سزا/جسمانی استحصال:
- مثبت نظم وضبط کا طریقہ استعمال کیا جائے تو بچوں میں ضبط نفس پیدا ہوتا ہے جو عزتِ نفس اور اعتماد پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔
- آئیں، بچوں کو نظم وضبط سکھانے کے لئے جسمانی سزا دینے کی بجائے ہم نظم وضبط سکھانے کے مثبت طریقہ کار استعمال کریں۔
- نظم وضبط سکھانے کے مثبت طریقے تشدد سے پاک ،مسلسل اور مستقل عمل کا نام ہیں جن کی مدد سے ہر بچہ قابلِ قبول رویے سیکھ سکتا ہے۔
- بچوں کو نظم وضبط سکھانے کے مثبت طریقوں کا مطلب بچوں کو اچھے بُرے کی تمیز کرانے کے ساتھ ساتھ حدود متعین کرنا اور بچوں کے مسلسل مصروف عمل رہنے کا نام ہے۔
- بدکلامی اور سخت زبان کا استعمال:
- جو والدین اپنے بچوں کر بار بار یہ بتاتے ہیں کہ ان کے بچے بےعقل اور بُرے ہیں تو ایسے بچے ہر کام لاپرواہی اور بےدلی سے کرتے ہیں۔
- بچوں کے ساتھ سخت زبان استعمال کرنے سے بچے خوفزدہ اور اعتماد کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
- اگر بچے غلطی کریں تب بھی انہیں پیار سے سمجھائیں۔
- آئیں ہم اپنے بچوں کو نظم وضبط سکھاتے وقت صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
- آئیں ہم اپنے بچوں کو تکلیف میں مبتلا کئے بغیران کی تربیت کریں۔
- بچوں کو نظم وضبط سکھانے کے تشدد سے پاک طریقے بھی موجود ہیں۔