ECD - P 22.png

عملی مشق نمبر 22: سکول میں داخلہ

If you cannot view the above video, you can instead download it.

معلوماتی تبادلہ (Ask)

  • والدین کو وضاحت سے بتائیں کہ تمام سمجھداراورآسودہ خاندان کے افراد اپنے بچوں (لڑکوں اور لڑکیوں) کو تعلیم حاصل کر نے کے لیے اسکول بھیجتے ہیں۔
  • والدین سے پوچھیں کہ کیا ان کے تمام بچے اسکول جاتے ہیں؟
  • والدین سے پوچھیں کہ کیا انہیں اسکولوں میں قائم انتظامی کمیٹیوں کے بارے میں معلوم ہے؟ کبھی انہیں ان کمیٹیوں کی جانب سے رابطہ کیا گیا یا وہ خود کبھی ان کمیٹیوں کا حصہ رہے ہیں۔
  • والدین کی بات توجہ سے سنیں ۔

باہمی سوچ بچار (Brainstorm)

  • لڑکوں اورلڑکیوں کو ابتدائے بچپن کی تعلیم کے مراکز(ای سی ڈی سینٹر ) یا اسکول میں بھیجنے پر والدین کی حوصلہ افزائی کریں۔
  • اگر ایسا نہیں ہے تو اس کے پیچھے چھپی وجوہات جاننے کی کوشش کریں۔ جیسا کہ ممکنہ طور پر والدین غریب ہیں اور وہ بچوں کی تعلیم کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلوانا غیر ضروری عمل سمجھتے ہوں اور اس وجہ سے وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکاری ہوں۔
  • بچوں کو اسکول بھیجنے کےحوالے سے والدین کو قائل کرنے کی کوشش کریں اور انہیں مسائل کے ممکنہ حل کے بارے میں بتائیں۔

رہنمائی فراہم کرنا (Coach)

  • مسئلے کی نشاندہی کے بعد اس کے ممکنہ حل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے بچے/بچیوں کی والدہ کو مناسب رہنمائی فراہم کریں۔
  • اگر والد بچے/بچیوں کو اسکول بھیجنے سے انکاری ہوں تو انہیں قائل کرنے کے حوالے سے بچے/بچیوں کی والدہ کو رہنمائی فراہم کریں کہ کس طریقے سے وہ بچے/بچیوں کے والد کو قائل کرنے کے لیے بات چیت شروع کر سکتی ہیں۔

اہم پیغامات

  • بچوں کو ابتدائی تربیتی اورغیر نصابی سرگرمیوں کے مراکز میں داخل کروائیں (ای سی ڈی سینٹرز) اور اگر یہ مراکز دستیاب نہ ہوں تو انہیں کسی سکول میں کچی جماعت میں ضرور داخل کروائیں۔
  • جب بچے بنیادی تعلیمی اورغیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے تو اس سے ان کی بہتر نشونما میں مدد ملےگی۔
  • تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے اس لیے انہیں لازمی اسکول میں داخل کروائیں اور کم از کم 16 سال کی عمر تک بچے باقاعدگی سے سکول جائیں۔
  • اسکول جانے پر بچوں کی حوصلہ افزائی کریں اورانہیں بتائیں کہ تعلیم کا حصول نہ صرف انکے اپنے لیے بلکہ ان کے خاندان اور معاشرے کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔
  • اسکول میں تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بچوں کی نگرانی کریں اوراسکول سے ملنے والے کام میں بچوں کی رہنمائی کریں۔
  • بچوں کی کارکردگی جاننے کے لیے سکول کی انتظامیہ، بچوں کی ٹیچریا ہیڈ ٹیچر کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
پیچھے