ہیضے کے مریض کو ہسپتال وغیرہ منتقل کرتے وقت یاد رکھنے والی باتیں:

نقل و حمل کے لیے گاڑی وغیرہ کا انتخاب مریض کی حالت اور مناسب سہولیات کی دستیابی کی بنیاد پر احتیاط سے کیا جانا چاہیے۔

  • اگر مریض شدید بیمار ہے، تو مناسب یہی ہے کہ اسے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال یا مرکز ِ صحت منتقل کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے ڈاکٹر یا مرکز ِ صحت کو کال کی جائے ۔
  • اگر آپ نے خود ہی مریض کو ہسپتال یا مرکز ِ صحت لے کر جانا ہے تو ان باتوں کا خیال رکھیں :
  • مریض کے نیچے جذب کرنے والے مواد ، جیسے ڈسپوزایبل پیڈ یا چادریں رکھیں تاکہ نقل و حمل کے دوران کوئی سیال یا فضلہ خارج ہو تو جذب ہوسکے۔
  • ایک بار جب مریض محفوظ طریقے سے منتقل ہوجائے تو گاڑی کو اچھی طرح سے صاف اور جراثیم سے پاک کریں۔ ایسی سطحوں پر خصوصی توجہ دیں جنہیں مریض نے چھوا ہو یا ان پر اس کا جسمانی سیال لگا ہو۔ گاڑی کو ہیضے کے جراثیم سے پاک کرنے کے لئے تجویز کردہ مناسب جراثیم کش کا استعمال کریں۔
  • مریض کو سنبھالنے اور ممکنہ طور پر آلودہ مواد کو ٹھکانے لگانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ کو اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں۔ اپنے ہاتھوں کو صابن اور صاف پانی سے دھوئیں ، اگر پانی دستیاب نہ ہو تو ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔

ہیضے کے کسی بھی مشتبہ یا تصدیق شدہ کیس کی اطلاع اپنے قریبی صحت مرکز کو دینا ضروری ہے۔ وہ مریض جو اپنے نظام اخراج کو کنٹرول کرنے سے قاصر ہیں انہیں اسہال کے ٹھیک ہونے کے ایک ہفتے بعد تک پانی میں تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے گریز کرنا چاہیے۔جن لوگوں میں ہیضے کی تشخیص ہوچکی ہے ، انہیں جب تک اسہال کی شکایت رہے ، انہیں تیرنے یا پانی کے ذخیروں مثلاً جھیلوں یا ندیوں وغیرہ میں داخل ہونے سے گریز کرنا چاہیے۔

پیچھے آگے