ڈینگی کی روک تھام کیسے کی جائے؟

  • ڈینگی کی روک تھام کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مچھروں کے انڈے دینے کی جگہوں کو ختم کیا جائے:
    • کھڑے پانی کو ختم کریں: تازہ یا گندا پانی مچھروں کی افزائش کی بہترین جگہ ہے۔ اپنے گھر کے آس پاس برتنوں ، بالٹیوں اور دیگر اشیاء میں جمع ہونے والے پانی کو گرا کر خشک کرلیں۔
    • مچھروں کے انڈوں کو تلف کرنے کے لئے پانی کے برتنوں کو رگڑ کر صاف کریں۔ بالٹیاں، ٹائر ، کوڑے دان ،تالاب، گملے اور دیگر ایسی اشیاء جن میں بارش کا پانی جمع ہوسکتا ہے ، انہیں پھینک دیں، الٹا کر رکھیں یا خالی کریں۔
    • پانی کے کنٹینروں کو ڈھانپیں: پانی ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے کنٹینرز (بالٹیاں، ڈرم وغیرہ ) پر ہمیشہ مضبوطی سے ڈھکن لگا کر رکھیں۔ پانی ذخیرہ کرنے والے کنٹینروں پر مضبوط ڈھکن لگائیں یا کسی پردہ وغیرہ سے ڈھانپ کر رکھیں تاکہ مچھران میں انڈے نہ دے سکیں۔
  • اپنے آپ کو مچھر کے کاٹنے سے محفوظ رکھیں: پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں اور مچھر کے کاٹنے سے بچانے والی ادویات لگائیں۔ دن میں سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں۔
  • اپنے نکاسی آب کے نظام کو صاف رکھیں: اس بات کو یقینی بنائیں کہ نالیوں اور گٹر کی صفائی باقاعدگی سے ہوتی رہے۔ ہمارے گھروں کے نکاسیٔ آب کا نظام اگر بند یا خراب ہوجائے تو اس میں پانی جمع ہوسکتا ہے جو مچھروں کی افزائش کے لیے ایک بہترین ماحول مہیا کرسکتا ہے۔
  • اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں: اپنے کوڑے کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں اور اپنے گھر کے آس پاس ، بشمول باغات ، صحن ، بیرونی فرنیچر اور گلدان وغیرہ کی صفائی باقاعدگی سے کریں تاکہ گندگی اکٹھی ہونے سے مچھروں کو انڈے دینے کے لیے ملنے والے مقامات کا خاتمہ کیا جاسکے۔ اس سے مچھروں کی افزائش کی جگہوں میں کمی آئے گی۔
  • اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو مچھروں اور دیگر کیڑوں سے محفوظ رکھیں:
    • مچھروں سے بچاؤ کے طریقے مثلاً؛ برقی مچھر مار، کوئل یا اسپرے (جلد پر استعمال کے لئے منظور شدہ) کا استعمال کریں اور جب ممکن ہو تو ہمیشہ لمبی آستین والی شرٹ اور پتلون پہنیں۔
    • مچھروں اور کیڑوں سے بچاؤ کے لوشن یا اسپرے کا استعمال کرتے وقت ، اپنے تحفظ کے لیے مصنوعات کے لیبل پر فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ کپڑوں کے نیچے جلد پر اسپرے نہ کریں۔
    • ہمیشہ مچھر دانی استعمال کریں: اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر کوئی خاص طور پر بچے ہمیشہ مناسب طریقے سے نصب کی ہوئی مچھر دانی کے اندر سوئیں، خاص طور پر صبح اور شام کے فعال اوقات میں جب مچھر سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔
  • شیر خوار اور بڑے بچوں کو مچھروں سے محفوظ رکھیں:
    • بچوں کی جفاظت کے لیے ان کے پالنے، اسٹرولر، یا کھیلنے کی جگہ پر مناسب طریقے سے مچھر دانی نصب کریں یا حفاظتی چادر لگائیں۔
    • اپنے بچے کو لمبی آستین، لمبی پتلون اور موزے پہنا کر رکھیں تاکہ اس کی جلد کا زیادہ سے زیادہ حصہ ڈھکا ہوا ہو۔
    • بچوں کی عمر کے لحاظ سے ڈاکٹروں کی تجویز کردہ مچھر وں سے تحفظ کی دوا استعمال کریں۔ لیمن یوکلپٹس (او ایل ای) یا پیرا-مینتھین ڈائیول (پی ایم ڈی) کے تیل پر مشتمل مصنوعات کو 3 سال سے کم عمر بچوں پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
    • صبح اور شام کے دوران بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں جب مچھر سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔