مون سون کے دوران اپنے آپ اور اپنے خاندان کو مچھروں سے بچانے کے لیے تجاویز

بارشوں کے موسم میں لاحق خطرات کے بارے میں جانیں اور اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو آگاہی دیں:

1.png
  • مون سون کے موسم کی پہلے سے تیاری کرکے آپ تیز بارشوں ، سیلاب اور دیگر خطرات کے اثرات کو کم سے کم کرسکتے ہیں۔ آپ نے حفاظتی طریقوں کے بارے میں جو کچھ سیکھا ہے ، اس کے متعلق اپنے ارد گرد دوسرے لوگوں کو بھی آگاہی دیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سب لوگ ممکنہ خطرات سے آگاہ ہیں اور ہر کوئی جانتا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا ہے۔

مچھروں کے انڈے دینے کی جگہوں کو ختم کریں:

2.png
  • مون سون مچھروں کی افزائش کے لیے بہترین موسم ہے کیونکہ وہ کھڑے پانی میں انڈے دیتے ہیں۔ کھڑے ہوئے پانی سے مراد وہ پانی ہے جو بہہ یا حرکت نہیں کر رہا ہے ، جیسے تالاب یا گڑھے میں موجود پانی جس میں حرکت نہیں ہوتی ۔ مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان جگہوں کو ختم کیا جائے جہاں مچھر اپنے انڈے دے سکتے ہیں ۔
    • کھڑے پانی کو ختم کریں: تازہ یا گندا پانی مچھروں کی افزائش کی بہترین جگہ ہے۔ اپنے گھر کے آس پاس برتنوں ، بالٹیوں اور دیگر اشیاء میں جمع ہونے والے پانی کو گرا کر خشک کرلیں۔
    • مچھروں کے انڈوں کو تلف کرنے کے لئے پانی کے برتنوں کو رگڑ کر صاف کریں۔ بالٹیاں، ٹائر ، کوڑے دان ،تالاب، گملے اور دیگر ایسی اشیاء جن میں بارش کا پانی جمع ہوسکتا ہے ، انہیں پھینک دیں، الٹا کر رکھیں یا خالی کریں۔
    • پانی کے کنٹینروں کو ڈھانپیں: پانی ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے کنٹینرز (بالٹی، ڈرم یا ٹینک) پر ہمیشہ مضبوطی سے ڈھکن لگا کر رکھیں۔ مچھروں کو انڈے دینے سے روکنے کے لئے مضبوط ڈھکن، کپڑا وغیرہ یا بالغ مچھر کی جسامت سے چھوٹے سوراخوں والی جالی کا استعمال کریں۔
    • نکاسی آب کے نظام کو صاف رکھیں: اس بات کو یقینی بنائیں کہ نالیوں اور گٹر کی صفائی باقاعدگی سے ہوتی رہے۔ ہمارے گھروں کے نکاسیٔ آب کا نظام اگر بند یا خراب ہوجائے تو اس میں پانی جمع ہوسکتا ہے جو مچھروں کی افزائش کے لیے ایک بہترین ماحول مہیا کرسکتا ہے۔
    • اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں: اپنے کوڑے کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں اور اپنے گھر کے آس پاس کی جگہیں جیسے ،باغات ، صحن ، بیرونی فرنیچر اور گلدان وغیرہ کی صفائی باقاعدگی سے کریں تاکہ گندگی اکٹھی ہونے سے مچھروں کو انڈے دینے کے لیے جگہیں نہ مل سکیں۔ اس سے مچھروں کی افزائش کی جگہوں میں کمی آئے گی۔

اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو مچھروں اور دیگر کیڑوں سے محفوظ رکھیں:

6.png
  • مچھروں سے بچاؤ کے طریقے مثلاً؛ برقی مچھر مار، کوئل یا اسپرے (جلد پر استعمال کے لئے منظور شدہ) کا استعمال کریں اور جب ممکن ہو تو ہمیشہ لمبی آستین والی شرٹ اور پتلون پہنیں۔
  • مچھروں اور کیڑوں سے بچاؤ کے لوشن یا اسپرے کا استعمال کرتے وقت، اپنے تحفظ کے لیے مصنوعات کے لیبل پر فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ کپڑوں کے نیچے جلد پر اسپرے نہ کریں۔
  • ہمیشہ مچھر دانی استعمال کریں: اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر کوئی خاص طور پر بچے ہمیشہ مناسب طریقے سے نصب کی ہوئی مچھر دانی کے اندر سوئیں، خاص طور پر صبح اور شام کے فعال اوقات میں جب مچھر سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔

شیر خوار اور بڑے بچوں کو مچھروں سے محفوظ رکھیں:

7.png
  • بچوں کی جفاظت کے لیے ان کے پالنے، اسٹرولر، یا کھیلنے کی جگہ پر مناسب طریقے سے مچھر دانی نصب کریں یا حفاظتی چادر لگائیں۔
  • اپنے بچے کو لمبی آستین، لمبی پتلون اور موزے پہنا کر رکھیں تاکہ اس کی جلد کا زیادہ سے زیادہ حصہ ڈھکا ہوا ہو۔
  • بچوں کی عمر کے لحاظ سے ڈاکٹروں کی تجویز کردہ مچھر وں سے تحفظ کی دوا استعمال کریں۔ لیمن یوکلپٹس (او ایل ای) یا پیرا-مینتھین ڈائیول (پی ایم ڈی) کے تیل پر مشتمل مصنوعات کو 3 سال سے کم عمر بچوں پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
  • صبح اور شام کے دوران بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں جب مچھر سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔

جنوبی ایشیا میں مچھروں سے پیدا ہونے والی عام بیماریاں کون سی ہیں؟

8.png
  • چونکہ گرم موسم میں مچھر زیادہ فعال ہوتے ہیں، لہذا ڈینگی کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔ ڈینگی (ڈی ای این وی) نامی وائرس کی وجہ سے ہونے والا وائرل انفیکشن ہے جو ایڈیز ایجپٹی(Aedes Aegypti) نامی مچھروں سے پھیلتا ہے۔ ڈینگی مچھر دن کے اوقات میں خوراک حاصل کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صبح سویرے اور شام کو اندھیرا ہونے سے ٹھیک پہلے اس مچھر کے لوگوں کو کاٹنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
  • ہیضہ پانی سے پیدا ہونے والی ایک عام بیماری ہے جو عام طور پر مون سون کے موسم میں پھیلتی ہے۔ ہیضہ ویبریو کلورے نامی بیکٹیریا سے آلودہ کھانا کھانے یا پانی پینے سے پھیلتا ہے۔یہ بیکٹیریا بہہ کر پینے کےپانی کے ذخیروں میں شامل ہوسکتا ہے، جہاں سے لوگ پانی حاصل کرتے ہیں۔ ہیضہ ایک انتہائی مہلک بیماری ہے جس میں شدید اسہال ہوتا ہے اور اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو مریض گھنٹوں کے اندر ہلاک ہوسکتا ہے۔
آگے